اسپورٹس

اکشر پٹیل نے رقم کی تاریخ، 200 وکٹ لے کر رویندر جڈیجہ کے لئے کھڑی کردی بڑی پریشانی

اس سال ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کے لئے مشکل بڑھتی جا رہی ہے۔ حالانکہ یہ مشکل ٹیم انڈیا کے لئے اچھی ہے۔ دراصل، افغانستان کے خلاف کھیلی جا رہی ٹی-20 سیریز میں اکشرپٹیل کمال کی گیند بازی کر رہے ہیں۔ اکشرپٹیل کو دوسرے میچ میں پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اکشرپٹیل ٹی-20 انٹرنیشنل میں ٹیم انڈیا کے لئے رویندر جڈیجہ کا متبادل بن کرابھرے ہیں۔

افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی-20 میچ میں اکشرپٹیل نے 4 اوور میں 17 رن خرچ کرتے ہوئے 2 وکٹ حاصل کئے۔ اکشرپٹیل ٹی-20 میچوں میں 200 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ صرف رویندرجڈیجہ کے نام تھا۔ رویندرجڈیجہ نے ٹی-20 میں 2000 رن اور 200 وکٹ کی ڈبل سنچری مکمل کی۔ اب اس فہرست میں اکشرپٹیل کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

اکشرپٹیل نے بھی اس کامیابی کے بارے میں بات کی ہے۔ اکشرپٹیل نے کہا کہ کافی بہتر لگ رہا ہے۔ ٹی-20 کرکٹ میں 200 وکٹ مل گئے ہیں۔ میری کوشش ہمیشہ ٹیم انڈیا کے لئے بہتر کرنے کی ہے۔ مجھے تو یہ یاد بھی نہیں ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں کتنے وکٹ حاصل کئے ہیں۔

 اکشرپٹیل کا دعویٰ بے حد مضبوط

اکشرپٹیل نے اب تک 234 میچ کھیلے ہیں اوران میں 2545 رن بنانے کے علاوہ 200 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ وہیں رویندرجڈیجہ بھی ہندوستان کے سب سے کامیاب آل راؤنڈروں میں سے ایک ہیں اورانہوں نے 310 میچ کھیلتے ہوئے 3382 رن بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ رویندرجڈیجہ نے 216 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ حالانکہ اب ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹی-20 ورلڈ کپ میں کھیلنے سے متعلق مقابلہ آرائی کی صورتحال ہے۔

موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے اکشرپٹیل رویندر جڈیجہ پربھاری پڑسکتے ہیں، لیکن یہ سب کچھ آئی پی ایل کے بعد طے ہوگا۔ اگرآئی پی ایل میں بھی اکشرپٹیل کی کارکردگی رویندرجڈیجہ سے بہتررہتی ہے توپھروہ سلیکٹروں کوانہیں موقع ضروردینا ہوگا۔ ونڈے ورلڈ کپ کے لئے بھی اکشرپٹیل کا دعویٰ بے حد مضبوط تھا، لیکن وہ زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago