اسپورٹس

Australia’s Glenn Maxwell pulls out of auction: فاف ڈو پلیسس کے بعد گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل نیلامی سے کنارہ کشی اختیار کی، آندرے رسل نے کرکٹ لیگ کو کہا الوداع

آسٹریلیا کے معروف آل راؤنڈر گلین میکسویل جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بہترین لیجنڈ میں شمار ہوتے ہیں، آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اس بار اپنے نام کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر سکے۔ پنجاب کنگز نے میگا آکشن میں میکسویل کو 4 کروڑ 20 لاکھ روپے کی بھاری قیمت میں خریدا تھا اور ٹیم و شائقین کو ان سے بڑی امیدیں تھیں، مگر میدان پر نتائج اس کے برعکس ثابت ہوئے۔ ان کا بیٹنگ میں ناکام رہنا ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوا۔

میکسویل نے پورے سیزن میں صرف 7 میچ کھیلے اور ان میں بھی مجموعی طور پر صرف 48 رنز بنا سکے، جو ایک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی کے لیے خاصی مایوس کن کارکردگی تھی۔ اسکورنگ ریٹ کم اور اہم مواقع پر غیر ذمہ دارانہ شاٹس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ صرف بیٹنگ ہی نہیں بلکہ ان کی بولنگ بھی متاثر کن نہ رہی۔ پورے سیزن میں وہ محض 4 وکٹیں حاصل کر پائے۔ ایسے نتائج کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ پنجاب کنگز آنے والے سیزن کے لیے انہیں برقرار رکھے گی یا نہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے سخت فیصلے کر سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی کرکٹ کے دو بڑے ناموں نے بھی آئی پی ایل سے متعلق اہم فیصلے لیے ہیں، جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے تجربہ کار فاف ڈو پلیسِس نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل آکشن 2025 میں حصہ نہیں لیں گے اور اب اپنا فوکس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر رکھیں گے۔ اطلاعات کے مطابق وہ PSL 2026 میں بطور اہم غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

اسی دوران ویسٹ انڈیز کے دھماکہ خیز آل راؤنڈر آندرے رسل نے بھی آئی پی ایل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا بھر کے ٹی ٹوئنٹی شائقین کو افسردہ کر دیا۔ رسل نے لمبے عرصے تک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی اور اپنے ناقابلِ یقین چھکوں اور تباہ کن اسپیلز کی وجہ سے لیگ کے سب سے مقبول کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے۔ لیکن فٹنس اور انجری مسائل کے باعث انہوں نے اب آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

ان بڑے ناموں کے جانے سے آئی پی ایل کے منظرنامے میں واضح تبدیلی متوقع ہے اور اگلے سیزن کی نیلامی اور ٹیم کمبی نیشن پر اس کے بڑے اثرات پڑیں گے۔ شائقین کی نظریں اب اس بات پر ہوں گی کہ کون سے نئے چہرے لیگ میں جگہ بناتے ہیں اور کون سا کھلاڑی اب اگلا بڑا اسٹار بنتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

17 minutes ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

55 minutes ago