اسپورٹس

Glenn Maxwell retirement from one-day: آسٹریلیائی بلے باز گلین میکسویل نے اچانک یک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

آسٹریلیا کے طوفانی بلے باز اور کئی مواقع پر اپنی اسپن گیند بازی سے حریف بلے بازوں کو پریشان کرنے والے گلین میکسویل نے اچانک یک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 36 سالہ میکسویل نے اپنے 13 سالہ کیرئیر میں کئی یادگار اننگ کھیلیں اور آسٹریلیا کو دو مرتبہ یک روزہ عالمی کپ (2015 اور 2023) جتانے میں اہم کردار نبھایا۔ حالانکہ انھوں نے فوری اثر سے 50 اوور کے فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے، لیکن وہ ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی خدمات دینا جاری رکھیں گے۔

میکسویل نے آسٹریلیا کے لیے 149 یک روزہ میچ کھیلے ہیں، جن میں انھوں نے 33.81 کی اوسط سے 3990 رن بنائے۔ اس دوران انھوں نے 4 سنچری اور 23 نصف سنچری لگائیں۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی 2023 یک روزہ عالمی کپ میں افغانستان کے خلاف کھیلی گئی 201 رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگ رہی، جو یک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین اننگ میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ اس اننگ میں میکسویل نے آسٹریلیا کو 7/91 کے اسکور سے باہر نکال کر جیت دلائی تھی، جو ایک عجوبہ کارکردگی تھی۔ میکسویل نے گیندبازی میں بھی تعاون کیا اور اپنے کیریئر میں 72 وکٹ حاصل کیے۔

بہرحال، میکسویل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ٹیم کو تھوڑا مایوس کر رہا ہوں، کیونکہ جسم حالات کے مطابق عمل انجام نہیں دے رہا۔ میں نے آسٹریلیا کے سلیکٹرس کے چیف جارج بیلی کے ساتھ اچھی بات چیت کی اور ان سے پوچھا کہ آگے کے بارے میں ان کا کیا سوچنا ہے۔ ہم نے 2027 کے عالمی کپ کے بارے میں بات کی اور میں نے ان سے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اس میں کامیاب ہو پاؤں گا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ میری جگہ پر آنے والے لوگوں کے لیے منصوبہ بنایا جائے، تاکہ وہ اس ٹیم کے لیے کھیلیں اور بہتر نتیجہ فراہم کریں۔ امید ہے کہ انھیں اس کردار کو نبھانے کے لیے کافی مواقع ملیں گے۔

میکسویل نے اپنی سب سے بہترین اننگ، یعنی افغانستان کے خلاف لگائی گئی دہری سنچری کے بارے میں کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنا لمحہ مل گیا۔ آپ نے جس چیز کے لیے سخت محنت کی ہے، اسے دنیا کے سامنے رکھ پانا اور تقریباً ایسا ہے جیسے کہہ رہے ہوں، یہ میرا بہترین ہے۔ آپ اسے قبول کر سکتے ہیں، یا چھوڑ سکتے ہیں، لیکن یہ سب میرے پاس ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

12 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

1 hour ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

2 hours ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

4 hours ago