ورلڈ کپ کا 18واں میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان آج کھیلا گیا۔ جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے 367 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 305 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم آسٹریلوی بلے بازوں نے بابر اعظم کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 259 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور آسٹریلیا کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان میچ کی رپورٹ
تاہم اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور شاہین شاہ آفریدی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین سمیت پاکستان کے تمام باؤلرز نے آخری اوورز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا سکی جب کہ ایک وقت ایسا لگتا تھا کہ ان کی ٹیم 400 سے زائد رنز بنا سکتی ہے۔ اس میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ وارنر نے 163 رنز کی شاندار سنچری اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ مچل مارش نے بھی 121 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی 25 رنز کی اننگز بھی نہ کھیل سکا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم نے بھی مستحکم آغاز کیا۔ عبداللہ شفیق اور امام الحق کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 134 رنز کی شاندار شراکت ہوئی۔ شفیق نے 64 اور امام نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ محمد رضوان نے 46 رنز، سعود شکیل نے 30 رنز اور افتخار احمد نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ پاکستان کی بیٹنگ دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی ٹیم ہدف تک پہنچ سکتی ہے لیکن آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ ایڈم زمپا نے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر 4 انتہائی اہم وکٹیں حاصل کیں۔ زمپا نے بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان اور محمد نواز کی وکٹیں لے کر پاکستان کا خواب چکنا چور کردیا۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…