اسپورٹس

India wins T20I series: ایڈلیڈ میں آسٹریلیا کو 17 رنز سے شکست، بھارت نے 2-1 سے جیتی ٹی20 سیریز

ایڈلیڈ: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈلیڈ اوول میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں 17 رنز سے فتح حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

بھارت نے سڈنی میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں ڈک ورتھ-لیوس اصول کے تحت 21 رنز سے جیت حاصل کی تھی، جس کے بعد کینبرا میں آسٹریلیا نے 19 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی تھی۔ یوں سیریز کا آخری میچ فیصلہ کن تھا، جسے بھارت جیتنے میں کامیاب رہا۔

ہفتے کو ایڈلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے اترنے والی بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ بھارت کو محض 19 رنز پر شفالی ورما (7) کی صورت میں پہلا جھٹکا لگا، جس کے بعد اسمرتی مندھانا نے جمیما روڈریگیز کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 82 گیندوں میں 121 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو 140 رنز تک پہنچایا۔

مندھانا نے 55 گیندوں پر 3 چھکے اور 8 چوکے کی مدد سے 82 رنز بنائے جبکہ جیمما رودریگیز نے 46 گیندوں پر 4 چوکوں کے ساتھ 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ رچا گھوش نے ٹیم کے سکور میں 18 رنز کا اضافہ کیا۔ حریف ٹیم کی جانب سے اینابل ساڈر لینڈ نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کم گارتھ اور صوفی مولینیوکس نے 1-1 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیائی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 159 رنز ہی بنا سکی۔ میزبان ٹیم کو 19 رنز پر جارجیا وول (10) کے طور پر پہلا نقصان ہوا، جس کے بعد ٹیم نے 63 رنز تک 4 وکٹیں گوا دی۔

یہاں سے فوبے لچ فیلڈ (26) نے ایشلے گارڈنر کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 31 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو 98 رنز تک پہنچایا، جس کے بعد گارڈنر نے جارجیا ویرہم (12) کے ساتھ 35 رنز اور اینابل ساڈر لینڈ (14) کے ساتھ 30 رنز جمع کر کے ٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کی، مگر یہ کوشش ناکافی رہی۔ ایشلے گارڈنر نے 45 گیندوں پر 1 چھکا اور 5 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شرینکا پٹیل اور شری چرنی نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اروندھتی ریڈی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا ٹھاکر کو ایک وکٹ ملی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

36 minutes ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

1 hour ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

2 hours ago