بھارت ایکسپریس۔
India vs NEP, Asia Cup 2023 Toss Update: ایشیا کپ 2023 میں ہندوستانی ٹیم نے نیپال کے خلاف مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ہی ٹیموں کے لئے سپر-4 میں اپنی جگہ یقینی بنانے کے لئے اس مقابلے میں جیت حاصل کرنا ضروری ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس میچ کی پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کی جگہ پر محمد شمی کو شامل کیا ہے۔ وہیں نیپال کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے اس مقابلے میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں ہم نے بلے بازی کی تھی، آج ہم اپنے گیند بازوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔ مجھے موسم کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ گیند باز بہترکارکردگی پیش کریں۔ گزشتہ میچ میں ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے دباؤ میں کافی بہترین بلے بازی کی تھی۔ ایشان کشن نے کافی ذمہ داری سے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو بہتر پوزیشن میں پہنچایا تھا۔ یہ ہمارے لئے کافی مثبت بات ہے۔ یہ میچ بھی ہمارے لئے کافی اہم ہے۔
وہیں نیپال ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ ہم بھی اس میچ میں موسم کو دیکھتے ہوئے پہلے گیند بازی کرنا چاہتے تھے۔ نیپال کرکٹ کے لئے آج کا دن کافی تاریخی ہے۔ ہمارے لئے بھی یہ کافی اچھا موقع ہے۔ ہم اس میچ میں ایک تبدیلی کے ساتھ اتر رہے ہیں، جس میں عارف شیخ کے ساتھ بھیم شرکی کو شامل کیا ہے۔
یہاں دیکھیں دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون
ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شرے یس ایئر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادو، محمد شمی، محمد سراج۔
نیپال: کشل بھرتیلے، آصف شیخ (وکٹ کیپر)، روہت پوڈیل (کپتان)، بھیم شارکی، سومپال کامی، گلشن جھا، دیپیندر سنگھ ارّی، کشپ مالا، سندیپ لمچھانے، کرن کے سی، للت راج بانسی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…