Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 کی تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں ۔ اس مقابلے سے متعلق پورا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ اس بار ایشیا کپ سری لنکا اور پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے 9 میچز سری لنکا اور 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔مقابلے سے متعلق کا پورا شیڈول جاری ہونے کے بعد ہر ٹیم اپنی اپنی تیاری میں جٹ چکی ہے ، البتہ اس سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ شریاس ائیر کی واپسی پر پریشانی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ائیر چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہو رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ پوری طرح فٹ نہیں ہو پا رہے ہیں۔
شریاس ائیر ایشیا کپ 2023 سے باہر ہو سکتے ہیں۔ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ لیکن پوری طرح فٹ نہ ہو سکے ہیں۔ سرکل آف کرکٹ پر شائع خبر کے مطابق ایئر کو کمر کی تکلیف کا سامنا ہے۔ وہ بنگلور میں کرکٹ اکیڈمی میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ائیر کی لندن میں سرجری ہوئی تھی۔ اس سال اپریل میں سرجری کے بعد وہ واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ لیکن پوری طرح فٹ نہ ہو سکے ہیں۔ اس لئے ان کی واپسی مشکل نظرآرہی ہے۔
ائیر چوٹ کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل نہیں کھیل سکے تھے۔ اسی وجہ سے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے حال ہی میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ائیر کو پیٹھ میں مسلسل پریشانی کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ اسی وجہ سے انجکشن بھی لے رہے ہیں۔ ایشیا کپ 2023 کا انعقاد 31 اگست سے ہونا ہے۔ فی الحال ان کی واپسی کے حوالے سے کوئی آفیشیل اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
بتا دیں کہ شریاس نے ٹیم انڈیا کے لیے اب تک 42 ون ڈے کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1631 رنز بنائے۔ ائیر نے اس فارمیٹ میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ انہوں نے 10 ٹیسٹ میچ کھیل کر 666 رنز بنائے۔ ائیر نے ٹیسٹ میں ایک سنچری اور 5 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ انہوں نے 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 1043 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 7 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…