اسپورٹس

World Cup 2023: بس چند ہی گھنٹوں میں ورلڈ کپ 2023 کا بگل بجے گا ، جانئے اس ٹورنامنٹ سے متعلق تمام تفصیلات

ورلڈ کپ 2023 شروع ہونے میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ یہ ٹورنامنٹ چند گھنٹوں میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شروع ہوگا۔ یہ ون ڈے ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن ہوگا۔ بھارت میں منعقد ہونے والا یہ ٹورنامنٹ مختلف شہروں کے 10 سٹیڈیمز میں کھیلا جائے گا۔ اس ورلڈ کپ سے متعلق اے ٹو زیڈ تفصیلات یہاں جانیں۔

1. کتنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں؟

اس بار ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

2. کتنے میچ کھیلے جائیں گے اور فارمیٹ کیا ہے؟

پورے ورلڈ کپ میں کل 48 میچ کھیلے جائیں گے۔ سب سے پہلے راؤنڈ رابن کے مقابلے ہوں گے۔ اس مرحلے میں ایک ٹیم باقی تمام 9 ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلے گی۔ سب سے زیادہ پوائنٹس والی چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ فائنل میچ دو سیمی فائنل میچوں کے بعد کھیلا جائے گا۔

3. میچ کب اور کب تک کھیلے جائیں گے؟

ورلڈ کپ کے میچز 5 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور فائنل 19 اکتوبر کو ہوگا۔ یعنی یہ ٹورنامنٹ کل 46 دن تک جاری رہے گا۔ تمام میچوں کے لیے دو اوقات طے کیے گئے ہیں۔ ڈے میچز صبح 10.30 بجے اور ڈے نائٹ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔

4. میچ کن مقامات پر کھیلے جائیں گے؟

بھارت کے 10 شہروں میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں احمد آباد، دہلی، ممبئی، کولکتہ، چنئی، لکھنؤ، پونے، بنگلورو، حیدرآباد اور دھرم شالہ شامل ہیں۔

5. لائیو سٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ کہاں دیکھنا ہے؟

ورلڈ کپ 2023 کے میچوں کی لائیو سٹریمنگ Disney + Hotstar پر دیکھی جا سکتی ہے۔ آپ سٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے چینلز پر ٹی وی پر میچوں کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ سکتے ہیں۔

6. کیا ریزرو دن بھی رکھے جاتے ہیں؟

سیمی فائنل اور فائنل دونوں میچز کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ ریزرو دن مقررہ میچ کی تاریخ کے اگلے دن رکھے جاتے ہیں۔

7. اس بار کیا مختلف ہے؟

اس ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد پچھلے ورلڈ کپ کے مقابلے بہت کم رکھی گئی ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پہلے دو ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس بار ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہے۔ ونڈیز کی ٹیم اس بار کوالیفائی نہیں کر سکی۔

8. سیمی فائنل اور فائنل میچ کہاں کھیلے جائیں گے؟

فائنل میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ سیمی فائنل میچ وانکھیڑے اسٹیڈیم، ممبئی اور ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔

9. پاک بھارت تصادم کب اور کہاں ہوگا؟

یہ زبردست میچ 14 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

10. اس بار میزبانی میں منفرد چیز کیا ہے؟

یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان اکیلے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل 1987، 1996 اور 2011 میں ہندوستان نے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

10 minutes ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

21 minutes ago

IND vs AUS Melbourne Test Spectator Attendance: بھارت- آسٹریلیا میچ کو دیکھنے 2.5 لاکھ لوگ پہنچ سکتے ہیں میلبورن، ٹوٹ جائے گا پرانا ریکارڈ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…

29 minutes ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

35 minutes ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

1 hour ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

1 hour ago