اسپورٹس

ICC World Cup 2023: ورلڈ کپ کا شیڈول دیکھ کر مشتعل ہوگئے ششی تھرور، اس وجہ سے ناراض، بی سی سی آئی کو بھی لپیٹا

ICC World Cup 2023: آئی سی سی نے ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول کا آفیشیل اعلان کردیا ہے۔ اس کے مطابق، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے اس اسٹیڈیم پر ہی 19 نومبر کو ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ بھی کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبرکو آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کرے گا۔ وہیں تروننت پورم کو ایک بھی میچ نہ ملنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول سامنے آنے کے بعد ششی تھرور نے ٹوئٹ کیا، ”یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ تروننت پورم کے اسٹیڈیم، جسے لوگ ملک کا بہترین کرکٹ اسٹیڈیم کہتے ہیں، وہ ورلڈ کپ 2023 کی فکسچر لسٹ سے غائب ہے۔ احمدآباد ملک کی نئی کرکٹ راجدھانی بن رہا ہے، کیا ایک یا دو میچ کیرلا کو نہیں کئے جاسکتے تھے۔“

کانگریس ایم پی نے وینیو پراٹھائے سوال

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، یہ ایک لمبا ٹورنا منٹ ہے۔ تروننت پورم، موہالی اور رانچی کو عالمی کپ میچ منعقد کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے تھا۔ کسی ایک وینیو کو 5-4 میچ ملنا ضروری نہیں ہے۔ یہ بی سی سی آئی کی طرف سے ایک بڑی غلطی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز احمدآباد میں پانچ اکتوبر کو گزشتہ فاتح انگلینڈ اور رنراپ نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ناظرین کی تعداد کی بنیاد پر نریندر مودی اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے، جس میں 132000 ناظرین بیٹھ سکتے ہیں، جو ایم سی جی سے 32000 زیادہ ہے۔ عالمی کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل مقابلہ 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم اور دوسرا اگلے دن کولکاتا میں ایڈن گارڈنس پر کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنل میں ایک ریزرو ڈے ہوگا۔ فائنل میچ احمدآباد میں 19 نومبر کو ہوگا جبکہ 20 نومبر ریزروڈے  رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023 Schedule: عالمی کپ 2023 شیڈول کا اعلان، انگلینڈ-نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا عالمی کپ کا آغاز میں ہوگا

12 شہروں میں ہوں گے مقابلے

گوہاٹی 12 وینیو میں سے ایک ہے، جہاں پریکٹس میچ سمیت ٹورنا منٹ کے میچ کھیلے جائیں گے۔ عالمی کپ کے میچ حیدرآباد، احمدآباد، دھرمشالہ، دہلی، چنئی، لکھنو، پنے، بنگلورو، ممبئی اور کولکاتا میں ہوں گے۔ گوہاٹی اور تروننت پورم کے علاوہ حیدرآباد میں 29 ستمبر سے تین اکتوبر تک پریکٹس میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے پہلے، پاکستان نے ہندوستان کے خلاف میچ چنئی، بنگلورو، یا کولکاتا میں کرانے کا مطالبہ کیا تھا، جسے بی سی سی آئی اورآئی سی سی نے مسترد کردیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

5 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

5 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

6 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

7 hours ago