اسپورٹس

IND vs AUS 2nd ODI: اندور میں آسٹریلیائی ٹیم کو شکست،بھارت نے دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز پر کیا قبضہ

شوبمن گل، شریاس آئر اور سوریہ کمار یادو کی طوفانی بلے بازی کے بعد بھارت نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 99 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ تاہم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کی اننگز بارش کی وجہ سے متاثر ہوئی جس کی وجہ سے ڈی ایل ایس طریقہ استعمال کرتے ہوئے ہدف پر نظر ثانی کی گئی۔

بارش رکنے کے بعد آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 33 اوورز میں 317 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری ٹیم 217 رنز کے اسکور تک محدود رہی۔ بولنگ میں روی چندرن اشون اور رویندرا جڈیجہ نے ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ پرسدھ کرشنا نے بھی دو اور محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شبمن اور ائیر نے سنچریاں بنائیں

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم انڈیا نے حریف کو ہر میدان میں شکست دی۔ ایشیا کپ میں واپسی کرنے والے شریاس آئر نے شاندار سنچری کھیلی۔ ورلڈ کپ سے پہلے ائیر کی یہ اننگز ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کے لیے یقیناً راحت کی خبر ہے۔ آئر نے 90 گیندوں میں 105 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

11 seconds ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

45 minutes ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

1 hour ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

2 hours ago