اسپورٹس

RCB vs KKR: ڈیوڈ ولی کے بعد کرن شرما نے کے کے آر کو دوہرا جھٹکا دیا، رسل کھاتہ کھولے بغیر لوٹے پویلین

RCB vs KKR:  رائل چیلنجرس بنگلور (RCB) نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (KKR) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کے کے آر نے انوکول رائے کی جگہ وینکٹیش ائیر کو شامل کیا، جبکہ آر سی بی نے زخمی ریس ٹوپلے کی جگہ ڈیوڈ ولی کو شامل کیا۔ ولی نے ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور کے کے آر کو دو ابتدائی جھٹکے دیے۔

ولی نے مسلسل دو گیندوں پر وینکٹیش ائیر (3) اور مندیپ سنگھ (0) کو پویلین بھیج کر کے کے آر کیمپ میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اس کے بعد بریسویل نے کپتان نتیش رانا (1) کو آؤٹ کرکے کے کے آر کو بڑا جھٹکا دیا۔ دوسرے سرے پر رحمن اللہ گرباز نے تیز بیٹنگ جاری رکھی۔ لگاتار وکٹیں گرنے سے گرباز کی بیٹنگ پر کوئی فرق نہیں پڑا اور انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ لیکن اس کے بعد وہ زیادہ دیر نہ چل سکے اور 57 رنز بنا کر کرن شرما کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ اسی وقت کے کے آر کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب آندرے رسل کھاتہ کھولے بغیر ہی کرن شرما کی گیند پر چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں- پانچ ہندوستانی کرکٹروں کو ملا بڑا اعزاز، ایم سی سی کی لائف ٹائم ممبرشپ، پاکستان کا یہ اسٹار کرکٹر بھی شامل

آر سی بی پلیئنگ 11: وراٹ کوہلی، فاف ڈو پلیسس (C)، دنیش کارتک (WK)، گلین میکسویل، مائیکل بریسویل، شہباز احمد، ڈیوڈ ولی، کرن شرما، ہرشل پٹیل، آکاش دیپ، محمد سراج۔

کے کے آر پلیئنگ 11: مندیپ سنگھ، رحمن اللہ گرباز، نتیش رانا (C)، وینکٹیش ائیر، رنکو سنگھ، آندرے رسل، سنیل نارائن، شاردول ٹھاکر، ساؤتھی، امیش یادو، ورون چکرورتی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

31 minutes ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

54 minutes ago

Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…

1 hour ago