اسپورٹس

افغانستان کرکٹ ٹیم کا کپتان اچانک ہوگیا تبدیل، اسٹار کھلاڑی نے چھوڑ دی کپتانی، جانئے اب کسے ملی یہ بڑی ذمہ داری

افغانستان کرکٹ ٹیم کا کپتان تبدیل ہوگیا ہے۔ تجربہ کاربلے بازحشمت اللہ شاہدی نے اچانک افغانستان کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ وہ ونڈے اورٹسٹ فارمیٹ میں افغانستان کے کپتان تھے۔ ان کی کپتانی میں افغانستان نے کئی تاریخی جیت درج کی، لیکن بدھ کے روزاچانک انہوں نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے رحمت شاہ کو ونڈے اورٹسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقررکیا ہے۔ وہیں وکٹ کیپربلے بازرحمان اللہ گربازکوونڈے اورٹسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

قابل ذکرہے کہ 31 سال کے حشمت اللہ شاہدی 2022 کی شروعات میں ونڈے ٹیم کے کپتان بنے تھے اور2023 ونڈے ورلڈ کپ اور2025 آئی سی سی چمپئنزٹرافی میں ٹیم کے کپتان تھے۔ وہ افغانستان کی ٹسٹ ٹیم کے بھی کپتان تھے۔ حشمت اللہ شاہدی کی کپتانی میں افغانستان نے 2023 ورلڈ کپ میں انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا اورنیدرلینڈ کوہرایا تھا۔

حشمت اللہ شاہدی نے پوسٹ کے ذریعہ دی جانکاری

حشمت اللہ شاہدی نے سوشل میڈیا پرلکھا، ’’آج میں پورے احترام اوررضامندی سے ذاتی وجوہات کے سبب اپنی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ایک کپتان کی ذمہ داری نبھانا میرے لئے اعزاز کی بات تھی۔ مجھے فخرہے کہ پوری ایمانداری، یکجہتی اورعزم کے ساتھ انجام دے سکا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’اللہ کی مہربانی، افسران، کوچوں اورکھلاڑیوں کی کوششوں سے ہم نے اتنی جیت درج کی، اہم میچ جیتے، بڑی ٹیموں کو ہرایا اورٹیم کا نام اونچا کیا۔ یہ صرف میری نہیں، ٹیم ورک سے ملی حصولیابی ہے۔

افغستان کے نئے کپتان رحمت شاہ کون ہیں؟

33 سال کے رحمت شاہ ایک تجربہ کاربلے باز ہیں، جو 15 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ ٹسٹ اور ونڈے دونوں میں افغانستان کی بلے بازی کی ریڑھ مانے جاتے ہیں۔ رحمت شاہ نے اب تک افغانستان کے لئے 128 ونڈے میچ اور 12 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ونڈے میں ان کے نام 4122 رن درج ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

7 minutes ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

20 minutes ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

56 minutes ago