India vs Pakistan World Cup 2023: ورلڈ کپ 2023 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ سے پہلے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک گلیمرس تقریب کا انعقاد ہونے جا رہا ہے ۔جس میں کئی ستارے اور مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ ویراٹ کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما، سچن ٹنڈولکر، دنیش کارتک اور گلوکار اریجیت سنگھ جیسی کئی مشہور شخصیات اس میچ سے قبل پروگرام دیکھنے احمد آباد پہنچ چکی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی میچ سے پہلے 12:30 بجے سے پری میس شو ہوگا۔جس میں اریجیت سنگھ کے ساتھ سکھویندر سنگھ اور شنکر مہادیون بھی پرفارم کرنے والے ہیں۔
پاک بھارت میچ میں کئی خاص شخصیات موجود ہوں گی
بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ کے اس عظیم میچ میں انوشکا شرما کے علاوہ فلمی دنیا کی کئی مشہور شخصیات بھی موجود ہوں گی۔ جن میں امیتابھ بچن اور رجنی کانت بھی شامل ہوں گے۔ اس میچ کے آغاز سے قبل اریجیت سنگھ، شنکر مہادیون، سکھویندر سنگھ میدان پر بیٹھے 1,30,000 لوگوں کو اپنے گانوں سے لطف اندوز کریں گے ۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ رپورٹ کے مطابق نیہا ککڑ بھی اننگز بریک کے دوران اپنے گانوں سے لوگوں کی تفریح کرنے والی ہیں۔
یہ پروگرام میچ سے پہلے 12:30 بجے شروع ہوگا۔ اگر آپ احمد آباد جا کر یہ میچ نہیں دیکھ سکتے تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اسے ٹی وی یا موبائل پر کیسے دیکھ سکتے ہیں۔ اس پروگرام کو ٹی وی پر دیکھنے کے لیے آپ کو اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے چینل پر جانا پڑے گا۔ آپ اس پروگرام کو میچ سے پہلے اسٹار اسپورٹس 1، 2، 3، ایچ ڈی، ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں کے چینلز پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے علاوہ اگر آپ اس پروگرام کو موبائل ایپ پر دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس ایپ میں آپ ایک روپیہ خرچ کیے بغیر یہ پروگرام یعنی پاک بھارت میچ بالکل مفت دیکھ سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…