نئی دہلی :ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جمعہ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلہ کھیلا گیا، جس کا نتیجہ پاکستان ٹیم کے لیے بھی انتہائی اہم ثابت ہوا۔ اس میچ میں انگلینڈ کی فتح پاکستان کی سیمی فائنل رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری تھی، اور انگلینڈ نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے یہ کام ممکن بنا دیا۔
انگلینڈ کی اس اہم جیت میں پاکستانی نژاد نوجوان آل راؤنڈر ریحان احمد نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ وہ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، اس وقت انگلینڈ کو جیت کے لیے 19 گیندوں پر 43 رنز درکار تھے، جب کہ کریز پر ول جیکس موجود تھے۔عام طور پر ریحان احمد کو ایک بولر کے طور پر جانا جاتا ہے، اس لیے ان سے صرف وکٹ پر ٹھہرنے کی امید کی جا رہی تھی، مگر انہوں نے میدان میں آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ ریحان احمد نے صرف 7 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابلِ شکست 19 رنز بنا کر انگلینڈ کو میچ ختم ہونے سے تین گیند پہلے ہی فتح دلا دی۔
انہوں نے صرف بیٹنگ ہی نہیں بلکہ بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور تین اوورز میں 28 رنز دے کر دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نے نہ صرف انگلینڈ کو کامیابی دلائی بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور اس کے کروڑوں شائقین کے لیے بھی خوشخبری ثابت ہوئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان ٹیم کو جو نتیجہ درکار تھا، وہ ایک پاکستانی نژاد کھلاڑی نے ممکن بنایا۔ 21 سالہ ریحان احمد انگلینڈ میں پیدا ہوئے، تاہم ان کا خاندانی تعلق پاکستان کے شہر میرپور سے ہے۔ ان کے والد نعیم احمد بھی کرکٹر رہ چکے ہیں، جو بہتر مستقبل کی تلاش میں 2001 میں انگلینڈ منتقل ہوئے تھے۔ریحان احمد نے کم عمری میں ہی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی شناخت بنائی ہے اور وہ تینوں فارمیٹس میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان کی یہ شاندار کارکردگی ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم ترین لمحات میں شمار کی جا رہی ہے، جس نے ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…
فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…
شلوک کی تشریح کے مطابق، جو لوگ اس عارضی دنیا اور جسمانی شناخت کو ہی…
ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…
ان انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 27 اکتوبر کو کی جائے گی۔ اسی دن یہ…
وائی ایس آر کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الزام لگایا کہ آندھرا…