اسپورٹس

Bets worth Rs 5,000 cr placed on Ind vs NZ match: چیمپئنز ٹرافی فائنل پر 5000 کروڑکا سٹہ! ٹیم انڈیا یا نیوزی لینڈ؟جانئے کس کو جتا رہا ہے سٹہ بازار ؟

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بھارتی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ شروع ہو گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کو لے کر تماشائیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اسٹیڈیم میں موجود تماشائی ہاتھ میں ترنگا لے کر ہندوستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اس سے قبل ذرائع کے مطابق اس میگا میچ کے لیے اب تک 5000 کروڑ روپے کی سٹے بازی کی جا چکی ہے۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جاری چیمپئنز ٹرافی کے دوران اب تک کم از کم پانچ بڑے بکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار بکیز سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیش میں دبئی کا زاویہ سامنے آگیا۔ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بکیز کے انڈر ورلڈ سے تعلقات ہیں۔ پولیس نے سٹے بازی میں استعمال ہونے والے کئی الیکٹرانک آلات اور اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق داؤد ابراہیم کی ‘ڈی کمپنی’ دبئی میں کرکٹ کے بڑے میچوں پر سٹے بازی میں ہمیشہ ملوث رہی ہے۔ اتنے بڑے میچوں کے دوران شہر میں کئی بڑے بکیز موجود ہوتے ہیں اور اس بار بھی کہانی وہی ہے۔

سٹے بازی کے بازار میں کون جیت رہا تھا؟

بین الاقوامی بیٹنگ مارکیٹ کے مطابق، ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فاتح ہوگی۔ سٹے بازوں کے مطابق ٹیم انڈیا اس پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے اور اس کے تمام میچ اسی میدان پر کھیلے گئے ہیں، جہاں آج فائنل کھیلا جاررہاہے۔ اسی میدان پر گروپ میچوں کے دوران ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف کم اسکور کا دفاع کیا تھا۔

ٹکراؤ شدید ہونے جا رہا ہے

ٹیم انڈیا نے گروپ میچوں میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اور سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں اپنا مقام بنایا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف یکطرفہ میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔

اس وقت دونوں ٹیمیں مضبوط نظر آرہی ہیں اور اسپن ٹریک پر غور کیا جائے تو دونوں ٹیموں کے پاس اچھے بولرز اور بلے باز ہیں۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے لیے نیوزی لینڈ کے چیلنج پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیم انڈیا نے آخری بار سال 2013 میں چیمپئنز ٹرافی جیتا تھا، جس کے بعد اسے 2017 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا  پڑا تھا۔

بھار ت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

4 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

5 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago