اسپورٹس

Bangladesh vs Pakistan 2nd Test: دوسرے ٹیسٹ میں لٹن داس کی شاندار سنچری، پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 278 رنز پر ختم

سلہٹ: بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتہ کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوا۔ لٹن داس کی سنچری کے باوجود بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 278 پر سمٹ گئی۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 21 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان نے گیندبازی کا کیا فیصلہ

پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا، جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔ بنگلہ دیش کی شروعات انتہائی خراب رہی اور ٹیم نے صفر کے مجموعی اسکور پر ہی اپنا پہلا وکٹ محمود الحسن جَوئے کی صورت میں گنوا دیا۔ اس کے بعد بھی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکا۔

لٹن داس نے ٹیم کو سنبھالا

116 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔ انہوں نے ون ڈے انداز میں شاندار سنچری اسکور کی اور ٹیم کو 278 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ لٹن داس نے آؤٹ ہونے سے قبل 159 گیندوں پر 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 16 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

نچلے نمبر کے بلے بازوں کے ساتھ اہم شراکتیں

لٹن داس نے ساتویں وکٹ کے لیے تیج الاسلام کے ساتھ 60 رنز، آٹھویں وکٹ کے لیے تسکین احمد کے ساتھ 48 رنز اور نویں وکٹ کے لیے شریف الاسلام کے ساتھ 64 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی۔ بنگلہ دیش نے اپنا نواں اور دسواں وکٹ 278 کے مجموعے پر ہی کھو دیا۔ کپتان نجم الحسین شانتو 29 رنز بنا کر دوسرے نمایاں اسکورر رہے۔ اس کے علاوہ تنزید حسن نے 26، مشفق الرحمان نے 23 اور مومن الحق نے 22 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 77 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی بولرز کی عمدہ کارکردگی

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 وکٹیں حاصل کیے، جبکہ محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ اپنے نام کیے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 21 رنز بنا لیے تھے۔ عبداللہ فضل 8 اور اذان اویس 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…

12 minutes ago

National Ayurveda Day 2026: ’دنیا کے لیے پائیدار صحت کا ماڈل ہے بھارت کا آیوروید‘، قومی آیوروید دن پر امت شاہ نے کیا کہا؟

قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…

2 hours ago

Ayushman Bharat 8 Years: ’دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اسکیم‘، آیوشمان بھارت کے 8 سال مکمل ہونے پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟

مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…

2 hours ago