شعروشاعری

Jan Nisar Akhtar Poetry: آنکھیں جو اٹھائے تو محبت کا گماں ہو….جاں نثار اختر کا ایک خوبصورت شعر ملاحظہ کریں

18 فروری 1914 کو گوالیار کی فضاؤں میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا جس کے لہجے میں بعد میں لفظوں کا جادو اور خیال کی لطافت گھلنے والی تھی۔ یہ تھے جاں نثار اختر — وہ شاعر جن کا نام اردو غزل و نظم کی دنیا میں بھی روشن ہے اور فلمی نغمہ نگاری میں بھی۔ ان کے والد مظفر خیرآبادی اور تایا بسمل خیرآبادی دونوں ہی نامور شعراء تھے، گویا شاعری انہیں ورثے میں ملی۔

آنکھیں جو اٹھائے تو محبت کا گماں ہو

نظروں کو جھکائے تو شکایت سی لگے ہے

جاں نثار اختر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے آنرز اور ایم اے کرنے کے بعد، جاں نثار اختر نے گوالیار کے وکٹوریہ کالج میں تدریس شروع کی۔ 1943 میں ان کی شادی ان کے ہم عصر شاعر اسرارالحق مجاز کی بہن، صفیہ سراج الحق سے ہوئی۔ صفیہ اور جاں نثار سے دو بیٹے پیدا ہوئےجاوید اختر اور سلمان اختر، جو بعد میں اپنے اپنے میدان میں شہرت کی بلندیاں چھونے لگے۔

آزادی کے بعد وہ بھوپال آ گئے اور حمیدیہ کالج میں اردو و فارسی کے شعبے سنبھالے۔ یہیں سے ترقی پسند تحریک سے وابستہ ہوئے اور اپنی بلند شخصیت کے باعث تحریک کے صدر بھی منتخب ہوئے۔ مگر تدریس کی دنیا انہیں محدود لگی، اس لیے 1949 میں ممبئی کا رخ کیا۔ یہاں ان کے دو خواب تھے: فلموں کے لیے نغمہ نگاری اور اپنے شعری مجموعوں کی اشاعت۔

ممبئی میں وہ ملک راج آنند، کرشن چندر، راجندر سنگھ بیدی، عصمت چغتائی جیسے بڑے ناموں کے قریب ہوئے۔ ان کے شعری مجموعے نظرِ تبسم، سلاسل، جاوداں، پچھلے پہر، گھر آنگن اور خاک دل اردو ادب کے قیمتی سرمایہ ہیں۔ خاک دل پر انہیں 1976 میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملا۔

نغمہ نگاری میں انہوں نے سی رام چندر، اوپی نیر اور خیام جیسے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا اور 151 سے زیادہ فلمی گیت لکھے۔ فلم رضیہ سلطان کے گیت ان کی زندگی کے آخری فلمی نغمے ثابت ہوئے۔

1953 میں صفیہ کے انتقال نے انہیں گہرے صدمے میں ڈال دیا۔ بعد میں صفیہ کے خطوط کو حرف آشنا اور زیر لب کے عنوان سے شائع کیا۔ 1956 میں انہوں نے خدیجہ طلعت سے شادی کر لی۔

جاں نثار اختر کی شاعری میں رومان کا ایک لطیف اور تہذیبی رنگ نمایاں ہے، لیکن کہیں کہیں ترقی پسند نظریات کی جھلک بھی ملتی ہے۔ وہ جذبات کی نزاکت کو نغمگی میں ڈھالنے کا فن جانتے تھے، چاہے وہ غزل ہو یا فلمی گیت۔ 1976 میں ان کا انتقال ہوا، مگر ان کا شعری سرمایہ آج بھی اردو کے آسمان پر ایک درخشاں ستارے کی طرح چمک رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

2 minutes ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

20 minutes ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

28 minutes ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

1 hour ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

1 hour ago