علاقائی

World Hindi Day: آج ہندی کا عالمی دن ہے

دنیا آج 10 جنوری کو ‘ ورلڈ ہندی ڈے’ منا رہی ہے ایسے میں ملک میں ہندی سے محبت کرنے والوں کے لیے 10 جنوری کا دن بہت اہم ہے۔ آج ہندی کا عالمی دن ہے۔ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ہندی کے فروغ کے لیے 2006 میں ہر سال 10 جنوری کو ‘ہندی ڈے’ منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سال ہندی ڈے کا تھیم ‘اپنی مادری زبان کی اہمیت کو فراموش کیے بغیر ہندی کوعام فہم  زبان بنانا ہے۔

عالمی ہندی دیوس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی  نے کہا کہ  ہندی زبان دنیا کو جوڑنے کا کام کرتی ہے،ہماری شاندار تہذیب وثقافت اور روایات کو تکنیک  کے اس دور میں مختلف ذرائع سے دنیا کے ہر حصہ میں  پہنچانے میں ہندی زبان کا تعاون رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندی کی ترقی اور رفتار ہمارے ملک کے اقدار کی تشہیر  کے ساتھ ساتھ  عالمی بندھنوں میں بندھی ہوئی ہے ۔عالمی سطح پر ہندوستان کی خصوصی پہچان اور ہندوستانیوں کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے میں ہندی زبان ایک مضبوط کڑی ہے۔

ہندی ایک ہند آریائی زبان ہے، جسے دنیا بھر میں 26 کروڑ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں۔ یہ دنیا کی چوتھی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ یہ حکومت ہند کی سرکاری زبان ہے اورانگریزی کے ساتھ ہندوستان کی دو سرکاری
زبانوں میں سے ایک ہے۔
ملک میں یوم ہندی کے موقع پر کئی طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان پروگراموں میں ہندی ادب اور ہندی زبان پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے یوم ہندی کے موقع پر ہندی ادباء اور اس کی اشاعت میں اپنا خصوصی تعاون کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ ,

آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1975 میں ناگپور میں پہلی عالمی ہندی کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے بعد دنیا کے کئی حصوں میں عالمی ہندی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امریکہ، برطانیہ، ماریشس، ترینداد اور ٹوباگو جیسے کئی ممالک شامل ہیں۔ تاہم سال 2006 میں پہلی بار 10 جنوری کو ‘عالمی یوم ہندی’ کے طورپرمنایا گیا۔ اس وقت ملک کے وزیر اعظم منموہن سنگھ تھے۔ ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے اس دن (10 جنوری) کو عالمی یوم ہندی کے طور پرمنانے کا اعلان کیا تھا۔ تب سے، ہرسال پوری دنیا میں ‘عالمی یوم ہندی’ کے طور پرمنایا جانے لگا۔

ہندی زبان کو فروغ دینے کے مقصد سے ہر سال 14 ستمبر کو قومی یوم ہندی بھی منایا جاتا ہے۔ عام طور پر لوگ ان دو دنوں کے بارے میں کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 14 ستمبرکو قومی یوم ہندی منایا جاتا ہے۔ جبکہ عالمی یوم ہندی 10 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم ہندی دنیا بھر میں زبان کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ دوسری طرف، خاص طور پر ہندوستان میں ہندی دیوس پر توجہ مرکوز رہتی ہے۔ ,

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

3 hours ago