علاقائی

Fact Check: کیا پین کارڈ اپ ڈیٹ نہیں تو 24 گھنٹے کے اندر بلاک کردیا جاے گا آپ کا انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک اکاؤنٹ؟

سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس کا دعویٰ ہے کہ انڈیا پوسٹ یا انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے ذریعےیوزر کو میسج بھیجے جا رہے ہیں، جس میں ان کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر گاہک کا پین کارڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا تو اس کا انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک اکاؤنٹ 24 گھنٹے کے اندر بلاک کر دیا جائے گا۔

ان وائرل دعوؤں کی حکومت ہند کے پریس انفارمیشن بیورو (PIB) کے فیکٹ چیک یونٹ نے تردید کی ہے۔ پی آئی بی نے کہا ہے کہ یہ چیزیں مکمل طور پر فرضی ہیں۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نے 24 جون 2025 کو ایک پوسٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کی، جس میں ایک میسج دکھایا گیا ہے، جس میں یوزر سے فوری طور پر اپنا پین کارڈ اپ ڈیٹ کرنے اور ایک مشکوک لنک پر کلک کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر بہت سے پیغامات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر یوزر کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جائے گا، لیکن پی آئی بی نے واضح کیا کہ انڈیا پوسٹ کبھی بھی ایسے میسج  نہیں بھیجتا ہے۔ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک فرضی  میسج  میں ایک لنک دیا گیا ہے، جو یوزر کی ذاتی اور بینکنگ معلومات کو چرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پی آئی بی نے اس کی نشاندہی کی اور اسے “فرضی” قرار دیا اور لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔ پی آئی بی نے زور دیا کہ یوزر کو اپنی ذاتی معلومات یا بینک کی تفصیلات کبھی بھی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنی چاہئیں، خاص طور پر مشکوک لنکس کے ذریعے۔ پی آئی بی نے اپنی پوسٹ میں فرضی  پیغام پر “فیک” کا نشان لگا کر اس کی حقیقت کو بے نقاب کیا۔

لوگوں کو سائبر فراڈ سے بچانے کے لیے پی آئی بی نے تجویز دی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات لیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر سائبر کرائم ہیلپ لائن (1930) پر دیں۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ،جب ہندوستان میں ڈیجیٹل فراڈ کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

پی آئی بی کے اس اقدام سے لوگوں کو آگاہ کرنے اور انہیں فیک میسج سے بچانے میں مدد ملے گی۔

بھارت ایکسپر یس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

5 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

5 hours ago