اے آئی ایم آئی ایم کے سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے جمعرات کو کہا کہ وہ ناندیڑ لوک سبھا سیٹ سے ضمنی انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ پارٹی سربراہ اسد الدین اویسی کریں گے۔ ناندیڑ میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 23 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ وسنت راؤ بلونت راؤ چوان کے انتقال کی وجہ سے یہ سیٹ اگست سے خالی ہے۔
امتیاز جلیل نے کہا، “پارٹی کارکنوں نے زمین پر کام کرنا شروع کر دیا ہے اور میں ناندیڑسے ضمنی انتخاب لڑنا چاہتا ہوں۔ ہماری پارٹی کے سربراہ اویسی سے صورتحال کا جائزہ لینے کو کہا گیا ہے۔ فیصلہ انہیں ہی لینا ہے۔” امتیازجلیل نے کہا کہ ناندیڑ میں اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان اور حامیوں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔
چھترپتی سمبھاجی نگر اسمبلی سیٹ سے امتیاز جلیل کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ کیا کانگریس ناندیڑ سیٹ بچا پائے گی؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے کانگریس کو اتحاد کی تجویز دی تھی لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
کانگریس ناندیڑ میں ہماری طاقت دیکھے گی- امتیاز
کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا کہ اگر وہ ہمیں سنجیدگی سے نہیں لیں گے تو وہ ناندیڑ میں ہماری طاقت دیکھیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ کانگریس پہلے ہی اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر چکی ہے۔ کانگریس نے ناندیڑ سے وسنت راؤ چوان کے بیٹے رویندر چوان کو ٹکٹ دیا ہے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں امتیاز جلیل نے اورنگ آباد سیٹ سے الیکشن لڑا تھا لیکن وہ شیو سینا کے سندیپن بھومرے سے ہار گئے۔ امتیازجلیل مہاراشٹر میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…