علاقائی

Weather Today: دہلی-این سی آر کے لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے کب ملے گی راحت؟ آئی ایم ڈی نے دی  بڑی اپ ڈیٹ

Weather Today: دہلی میں امس بھری  گرمی نے لوگوں کو  بے حال اور پریشان کر دیا ہے۔ دہلی میں شدید گرمی نے لوگوں کا برا حال کر دیا ہے۔ اگست میں گرمی نے گزشتہ ڈھائی سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ دہلی این سی آر کے لوگوں کو کب  ملے  گی گرمی سے راحت ؟ کیا مانسون دہلی سے ختم ہوگیا ہے؟ ایسے سوالوں کے جواب جاننے سے پہلے محکمہ موسمیات کی جانب سے 31 اگست تک جاری کردہ آؤٹ لک کے
بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 31 اگست تک گرمی مزید بڑھ سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری زیادہ یعنی 35.3 اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم یعنی 25.5 رہا۔ ہفتے کے آخر میں گرمی جاری رہے گی۔ دوسری طرف موسم خشک رہنے کے ساتھ ہی دہلی میں بادل چھائیں  رہے گے۔ 28 سے 31 اگست تک گرمی میں مسلسل اضافہ ہوگا۔ اگست کے آخر تک موسم مکمل طور پر خشک رہے گا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
یوپی کے زیادہ تر حصوں میں مسلسل بارش

یوپی کے زیادہ تر حصوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے، بنیادی تعلیم کے محکمے نے جمعہ کو ان پرائمری اسکولوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جن میں تمام عمارتیں خستہ حال یا بوسیدا ہیں۔ اس کے تحت اسکول انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی حالت میں خستہ حال، تباہ شدہ یا مرمت شدہ اسکولوں میں کلاسز کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ متنبہ کیا گیا ہے کہ بچوں کو قریبی کونسل اسکولوں میں بھیجنے کے انتظامات کیا جائے۔جو پرانی، تباہ شدہ عمارتوں اور پانی بھر جانے  کی وجہ سے  خشتہ حال کا شکار ہیں۔

ستمبر میں موسم کیسا رہے گا؟

موسم کا مجازستمبر میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق ستمبر کا آغاز 40 ڈگری کے درجہ حرارت کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 4 سے 8 ستمبر تک درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ دوسری طرف، اسکائی میٹ کے مطابق، اگلے ستمبر میں دہلی-این سی آر میں بارش کا بہت کم امکان ہے۔ مغربی یوپی، ہریانہ اور پنجاب کا موسم بھی خشک رہنے والا ہے۔ اگرچہ ستمبر کے آغاز میں ہریانہ اور پنجاب کے نچلے حصوں میں کچھ بارش ہو سکتی ہے۔ 15 ستمبر تک موسم خشک رہے گا۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم ایک یا دو دن تک بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago