علاقائی

Weather in India: اگلے کچھ دنوں سے شدید گرمی سے کیا ملے گی راحت، ہندوستان  کے کئی شہروں میں ہوسکتی ہے ہلکی بارش

Weather in India: بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم پانچ دن تک موسم ایسا ہی رہے گا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی-این سی آر، پنجاب، ہریانہ، مغربی اور مشرقی اتر پردیش اور مشرقی مغربی راجستھان میں ہلکی سے بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ موسم کے اس انداز کے باعث اگلے پانچ روز تک تقریباً پورے ملک میں گرمی کی لہر نہیں ہوگی۔ مغربی اور مشرقی اتر پردیش اور مشرقی مغربی راجستھان میں چند مقامات پر ہلکی بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

ہریانہ اور پنجاب میں ایک بار پھر موسم بدلنے والا ہے۔ ہریانہ میں گرمی عروج پر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  29 اپریل کو ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس ہریانہ سے ٹکرانے والا ہے، جس کی وجہ سے ہریانہ اور پنجاب کا موسم 3 مئی تک تبدیل ہونے والا ہے۔ ہماچل کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا اثر میدانی علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔

جموں و کشمیر میں موسم نے لی کروٹ

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش میں بدھ یعنی  گزشتہ روز کو تازہ برف باری ہوئی ہے۔ جب کہ  منڈی میں بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کانگڑا، منڈی، بھونتر، چمبہ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ کولّو کے مزن گاؤں میں شدید ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ دارالحکومت شملہ میں دن بھر بادلوں چھائے ہوئے تھے۔  محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی وارننگ جاری کی ہے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ ویدر کی رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران برف باری ہوسکتی ہے۔ یہی نہیں میدانی علاقوں میں بارش یا ژالہ باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست میں اپریل کے بقیہ دنوں میں موسم اسی طرح برقرار رہے گا۔ آئی ایم ڈی کی طرف سے جاری کی گئی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ 27 کو ہماچل پردیش کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر سے ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago