علاقائی

Horrific Road Accident in Haldia: مغربی بنگال کے ہلدیہ میں خوفناک سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک، 10 زخمی

کولکتہ: مغربی بنگال کے ہلدیہ صنعتی علاقے میں ہفتہ کے روز پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ مشرقی مدناپور ضلع کے ہلدیہ میں واقع سوتاہاٹا تھانہ علاقے کے گھوش موڑ کے قریب پیش آیا۔

سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) ارندم ادھیکاری نے بتایا کہ بالوگھاٹا-کوکراہاٹی سڑک پر ایک مسافر بس کی سامنے سے ایک موٹر سائیکل سے زبردست ٹکر ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ بس میں سوار 10 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

ایس ڈی پی او کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں مزید بہتر علاج کے لیے تملک منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی پانچ زخمیوں کا علاج ہلدیہ سب ڈویژنل اسپتال میں جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

کوکراہاٹی کی سمت جا رہی تھی مسافر بس

مقامی لوگوں کے مطابق، مسافر بس کوکراہاٹی کی سمت جا رہی تھی، اسی دوران ڈرائیور اچانک بس پر قابو کھو بیٹھا، جس کے بعد بس کا اسٹیئرنگ فیل ہو گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بس نے پہلے موٹر سائیکل کو سامنے سے ٹکر ماری، پھر اسے گھسیٹتے ہوئے سڑک کنارے واقع پانی کی پائپ لائن کے کنکریٹ کے ستون سے ٹکرا دیا۔

بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر ہو گیا تباہ

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سواروں کو بچنے کا کوئی موقع نہیں ملا اور تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ بس میں سوار کئی مسافروں کو بھی سنگین چوٹیں آئیں۔ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

زخمیوں کو فوراً اسپتال کیا گیا منتقل

تیز آواز سن کر آس پاس کے لوگ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی و بچاؤ کارروائی شروع کی۔ کئی زخمیوں کو آٹو رکشہ کے ذریعے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت متاثر رہی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

1 hour ago

Sanjay Mishra Autobiography: ’میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں، پھر بھی لکھوں گا…‘ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے مشرا لا رہے ہیں اپنی خودنوشت

’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…

2 hours ago