علاقائی

Raghav Chaddha: راگھو چڈا کو راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کا لیڈر نہیں مانتے ہیں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ،پارٹی کی مشکلات میں اضافہ

راگھو چڈھا راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس وقت ملک کے ایوان بالا میں عام آدمی پارٹی کے دس ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی پارٹی اس وقت ملک کی چوتھی قومی پارٹی ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں راگھو چڈھا کو پارٹی کا لیڈر مقرر کرنے کی عام آدمی پارٹی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی  کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے سنجے سنگھ کی جگہ اپنے ایم پی راگھو چڈھا کو پارٹی کے راجیہ سبھا لیڈر کے طور پر قبول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کے چیئرمین کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ سنجے سنگھ کی غیر موجودگی میں راگھو چڈھا اب سے ایوان بالا میں پارٹی کے لیڈر ہوں گے، لیکن جگدیپ دھنکڑ نے اسے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ اس وقت دہلی کی شراب پالیسی معاملہ کے تحت  جیل میں ہیں۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے  راگھوچڈھا کی بطور قائد ایوان کی تقرری سے متعلق ایک خط موصول ہوا ہے۔ اس پر مزید کارروائی کرنے کے لیے راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری کو خط بھیجا گیا۔  راگھو چڈھا راجیہ سبھا کے سب سے کم عمر ارکان میں سے ایک ہیں لیکن وہ ایوان میں پارٹی کی بھرپور نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا میں پارٹی کا لیڈر مقرر کیا تھا۔ پارٹی نے اس معاملے پر نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کو خط لکھ کر بتایا تھا کہ سنجے سنگھ کی غیر موجودگی میں پارٹی لیڈر راگھو چڈھا ہوں گے، لیکن دھنکھڑ نے صاف صاف انکار کر دیا ہے۔

سنجے سنگھ کے خلاف وارنٹ

سنجے سنگھ پہلے ہی دہلی کی ایکسائز پالیسی سے جڑے ایک معاملے میں جیل میں ہیں، لیکن دوسری طرف سنجے سنگھ کو پی ایم مودی کی تعلیمی ڈگری کے حوالے سے ہتک عزت کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔ احمد آباد میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایس جے پنچال کی عدالت نے ان کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

5 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

6 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

6 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago