محکمہ داخلہ، جموں و کشمیر نے سرحدی بٹالین کی 270 پوسٹیں اور خواتین بٹالینوں کی 162 پوسٹیں یونین ٹریٹری لداخ کو منتقل کیں ہیں۔وزارت داخلہ نے سابقہ جموں و کشمیر ریاست کے سرحدی اضلاع کے لیے دو بارڈر بٹالین اور دو خواتین بٹالین کی منظوری دی تھی جس میں اس وقت کا لداخ ڈویژن بھی شامل تھا۔ لداخ کے دو اضلاع کرگل اور لیہہ کے لیے بارڈر بٹالین کے لیے 270 اور خواتین بٹالین کے لیے 162 پوسٹیں مختص کی گئی تھیں۔
پوسٹوں کا اشتہار 2019 میں دیا گیا تھا اور لداخ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ/امتحانات 27.07.2021 سے 03.08.2021 کے درمیان منعقد کیے گئے تھے۔تاہم، پولیس ہیڈکوارٹرجموں کشمیر نے پہلے کے اشتہار کو منسوخ کر دیا تھا اور ان آسامیوں کو دوبارہ مشتہر کیا تھا جس میں لداخ کے امیدواروں کو نئے اشتہار میں خارج کر دیا گیا تھا، اور بھرتی صرف جموں و کشمیر کے ڈومیسائل تک محدود تھی۔
لداخ کے نوجوانوں کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے وزارت داخلہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا اور درخواست کی کہ لداخ کے لیے 432 آسامیاں منتقل کی جائیں۔ وزارت داخلہ نے 05-06-2023 کے خط کے ذریعے فیصلہ کیا کہ لداخ کے لیے جو پوسٹیں ہیں وہ جموں و کشمیر کےذریعہ لداخ کو منتقل کی جائیں گی۔ اس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی او کے ذریعے یہ معاملہ جے اینڈ کے یو ٹی کے ساتھ اٹھایا۔
مناسب غور و خوض اور پیروی کے نتیجے میں، محکمہ داخلہ، جموں و کشمیر نے آرڈر نمبر 443-ہوم آف 2023 مورخہ 11-09-2023 کے ذریعے بارڈر بٹالین کی 270 پوسٹیں اور خواتین بٹالین کی 162 پوسٹیں لداخ کے اضلاع یعنی کارگل اور لیہہ آج 11 ستمبر 2023 کو منتقل کی ہیں جو کہ ان کے لیے مختص کی گئی تھیں۔ ان آسامیوں کو پر کرنے کے لیے بھرتی کا عمل بہت جلد لداخ کے UT کی انتظامیہ کے ذریعے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…