اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں چار افراد ہلاک اور پانچ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔سبھی زخمی افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق، صفدر گنج علاقے میں لکھنؤ-ایودھیا ہائی وے پر روڈ ویز کی بس کی ٹکر سے آٹو رکشا میں سوار چار افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ لکھنؤ سے ایودھیا جا رہی ایک تیز رفتار روڈ ویز بس نے بدھ کی شام صفدر گنج علاقے میں لکھنؤ-ایودھیا ہائی وے پر ایک آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی۔
چار افراد کی ہوئی موت، پانچ شدید زخمی
انہوں نے بتایا کہ آٹو رکشا میں نو افراد سفر کر رہے تھے، جن میں سے 40 سالہ خاتون بندارا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ دیگر زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، جن میں سے تین افراد38 سالہ پنکی، 45سالہ وجے اور 60 سالہ چندارا کو ڈاکٹروں کے مشورے پر لکھنؤ ٹراما سینٹر بھیجا گیا، لیکن علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثےمیں زخمی ہونے والے پانچ دیگر افراد کا بارہ بنکی ضلع اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔
احمد آباد میں سڑک حادثے میں 9 افراد کی موت
دوسری جانب احمد آباد کے اسکن فلائی اوور برج پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ گجرات پولیس کے حوالے سے دی گئی خبر کے مطابق بدھ اورجمعرات کو دیر رات اسکن فلائی اوور پر ایک تھار نے ڈمپر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ کو دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد فلائی اوور پر جمع ہوگئی۔تبھی تیزرفتار سےگزر رہی جیگوار کار نے بھیڑ کو کچل دیا۔ وہ لوگوں کو روندتی اور کچھ دور جانے کے بعد رک گئی۔ اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک ہوم گارڈکاجوان بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رائے گڑھ میں چٹان پھسلنے سے 4 افراد ہلاک، 21 شدید زخمی، امدادی کام جاری
بھارت ایکسپریس۔
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…