علاقائی

Maharashtra Assembly elections 2024: ‘میں بی جے پی کے ساتھ کیوں جاؤں؟ انہوں نے مجھے فرضی سناتنی کہا…’، ادھو ٹھاکرے کا بی جے پی پر نشانہ

نئی دہلی: مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہیں اور انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے انتخابات سے متعلق متعدد امور پر بات کی ۔ انہوں نے کہا  کہ ایم وی اے میں جو زیادہ سیٹیں حاصل کرے گا وہی وزیر اعلیٰ بنے گا… ایسا کوئی فارمولہ  طے نہیں ہے۔ لیکن مودی کے لیے کیا مسئلہ ہے کہ  وہاں وزیراعلیٰ کا چہرہ کون ہے؟ ادھو نے پوچھا، وزیر اعظم  مودی کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کب ہوئی؟ اس کا ثبوت پیش کیا جائے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ  بی جے پی نے سب سے پہلے مجھے 2014 میں چھوڑا تھا۔ اس وقت بھی میں ہندو تھا۔ اس وقت  کے لحاظ سے مودی جی میرے بارے میں کہیں گے کہ میں فرضی سناتنی تھا؟ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی نے اتحاد توڑ ا تھا۔ میں نے  نہیں توڑا تھا۔ 2019 میں انہوں نے مجھے پھنسایا۔ میں نے انہیں نہیں  پھنسایا ۔ وہ کہیں بھی جا سکتے ہیں، میں کہیں نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مجھے پھنسایا تو میں نے انہیں چھوڑ دیا۔ بی جے پی  کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اقتدار چاہتی ہے۔ وہ اقتدار کے حصول کے لئے کسی بھی  حد تک جاسکتی ہے۔ یہ بی جے پی کا کرسی جہاد ہے۔

بی جے پی نے بدنام کیا 

اسمبلی انتخابات کے بعد نیا اتحاد بنانے کے سوال پر ادھو نے کہا، بہت سے لوگ بہت سی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ میں بی جے پی کے ساتھ کیوں جاؤں؟ انہوں نے میری پارٹی توڑ دی۔ اسے ختم کرنے کی کوشش کی۔ وہ میرے خاندان کو بدنام کر رہے ہیں۔ میرے بیٹے کو بدنام کیا۔ مجھے فرضی سناتنی  بھی کہا گیا۔ تو کیا مودی جی فرضی سناتنی سے ہاتھ ملائیں گے؟ یہ میرے والد اور والدہ کی توہین ہے۔ مودی جی نے یہ توہین کی ہے۔  میں ان کی باتوں پر مزید بحث نہیں کرنا چاہتا۔ایکناتھ شنڈ ے کا نام لیے بغیر ادھو نے کہا کہ وہ آج تک جو کچھ بھی بنے ہیں، میرے والد نے انہیں بنایا ہے۔ ایکناتھ شنڈ ے کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ میرے خاندان نے ان پر کتنا احسان کیا ہے،میرے والد نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔

‘ایم وی اے میں وزیراعلیٰ کا فارمولا طے نہیں ہوا’

ایم وی اے میں سی ایم کے عہدہ کے بارے میں ادھو نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ہمارے تینوں فریقوں میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ پوار (شرد) صاحب نے کہا ہے کہ جس کو زیادہ سیٹیں ملیں گی وہی سی ایم بنے گا۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی فارمولہ طے نہیں ہوا ہے۔ ادھو نے کہا کہ کیا مہاوتی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے جو غداروں کی فوج اکٹھی کی ہے ان میں سے کون وزیر اعلیٰ بنے گا؟ پہلے آپس میں فیصلہ کر لیں۔ ہماری طرف کیوں دیکھ رہے ہو؟ مودی جی کو اس بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہمارے اتحاد میں کون وزیر اعلیٰ بنے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

21 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

1 hour ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago