علاقائی

Two terrorists arrested: جھارکھنڈ اے ٹی ایس نے دہشت گرد تنظیم داعش سے رابطہ کے الزام میں دو افراد کو کیاگرفتار

جھارکھنڈ میں دہشت گرد تنظیم داعش سے روابط کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ۔ جھارکھنڈ اے ٹی ایس کی ٹیم نے یہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ معلومات کے مطابق، دونوں افراد کو جھارکھنڈ کے ہزاری باغ اور گوڈا اضلاع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں عریز حسنین اور محمد نسیم شامل ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ جھارکھنڈ پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو ان پٹ ملا تھا کہ جھارکھنڈ کے ہزاری باغ اور گوڈا اضلاع میں آئی ایس آئی ایس کا ماڈیول چل رہا ہے۔ اس خبر کے بعد جھارکھنڈ اے ٹی ایس نے ہزاری باغ اور گوڈا میں چھاپے مارے۔ جس میں دو ملزم عریز حسنین اور محمد نسیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزممین میں محمد نسیم ہزاری باغ کے کٹکمسنڈی تھانہ علاقہ کے مہتو ٹولہ کا رہنے والا ہے۔ نسیم کو ہزاری باغ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسرا ملزم محمد عریز حسنین ہے۔ آریز جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع کے رحمت نگر کا رہنے والا ہے۔ اریز کو گوڈا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جھارکھنڈ، بہار اور چھتیس گڑھ میں 70 سے زیادہ مقدمات کے ملزم ایک بدنام نکسلی نے بدھ کو سیکورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی کی۔ اس پر 15 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ پولیس نے اس بارے میں جانکاری دی۔ پولیس نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والا نکسلائیٹ سی پی آئی-ماؤسٹ کا ‘علاقائی کمانڈر’ ہے اور اس کی شناخت نوین عرف سربجیت یادو عرف وجے یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ریاست میں تنظیم کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یادو چترا ضلع کا رہنے والا ہے اور اس نے وہاں سیکورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی کی۔ ایک پولس اہلکار نے کہا، “ہتھیار ڈالنے والے ماؤنواز کے خلاف 70 سے زیادہ مقدمات درج ہیں، جو جھارکھنڈ، بہار اور چھتیس گڑھ میں گزشتہ 10 سالوں سے سرگرم تھا… اس کا ہتھیار ڈالنا جھارکھنڈ پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔” افسر نے کہا کہ چترا کے علاوہ، وہ پلامو، بدھا پہاڑ، لاتیہار، گڑھوا اور جھارکھنڈ کے کئی دوسرے علاقوں میں سرگرم تھا اور اس پر 15 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ بہار کے گیا اور چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں بھی سرگرم تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Madhukar Anand, Bureau Chief, Bharat Express, Ranchi

Recent Posts

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

14 minutes ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

37 minutes ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

39 minutes ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

52 minutes ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

1 hour ago