علاقائی

Two Children Die after Wall Collapses in Bhojpur: بہار کے بھوجپور میں دیوار گرنے سے دو کمسن بچوں کی موت، دادا زخمی

پٹنہ: بہار کے ضلع بھوجپور میں ایک خستہ حال باؤنڈری دیوار گرنے سے دو چچازاد کمسن بچوں کی دردناک موت ہو گئی، جبکہ ان کے دادا زخمی ہو گئے۔ مہلوک بچوں کی شناخت تین سالہ شیوانش کمار اور ڈھائی سالہ انکیت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بچے نگر پریشد کے وارڈ نمبر 6 کے رہائشی تھے۔

کھیلتے ہوئے اچانک دیوار تلے دب گئے بچے

پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ یہ حادثہ بہیا نگر پریشد کے وارڈ نمبر 6 میں پیش آیا۔ ایک پولیس افسر کے مطابق دونوں بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اسی دوران پرانی اور کمزور باؤنڈری دیوار اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں دونوں بچے ملبے تلے دب گئے۔ قریب موجود ان کے دادا چھوٹک رجک بھی دیوار گرنے سے زخمی ہو گئے۔

ایک کی موقع پر، دوسرے کی اسپتال میں موت

زور دار آواز سن کر مقامی لوگ فوراً موقع پر پہنچے اور ملبہ ہٹا کر متاثرین کو باہر نکالا۔ شیوانش کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ شدید زخمی انکیت کمار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود اس کی موت ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ شیوانش چار بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، جبکہ انکیت اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ زخمی دادا کا علاج جاری ہے۔

بہیا پولیس نے شروع کی جانچ

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بہیا پولیی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ خستہ حال باؤنڈری دیوار کن وجوہات کی بنا پر گری۔ پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں، جبکہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہس موقع پر پہنچ گئے۔ اعلیٰ حکام نے ضروری کارروائی کی ہدایت دی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

گاؤں میں سوگ کی فضا

دو معصوم بچوں کی المناک موت کے بعد پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہل خانہ، رشتہ دار اور مقامی لوگ متاثرہ خاندان سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کے لیے ان کے گھر پہنچ رہے ہیں۔ کئی مقامی لیڈران نے بھی گاؤں کا دورہ کیا اور غمزدہ خاندان سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

2 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

3 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

4 hours ago