علاقائی

Murder in Noida: نوئیڈا میں لیو ان میں رہنے والی ایک خاتون کے قتل کا معاملہ، لاش کو ٹھکانے لگانے کے الزام میں دو بھائی گرفتار

نوئیڈا: پولس نے جمعرات کے روز دو بھائیوں کو گرفتار کیا جنہوں نے نوئیڈا کے سورج پور میں لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے والی ایک خاتون کا قتل کر کے اس کی لاش کو ٹھکانے لگایا دیا تھا۔ سورج پور پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر اودھیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ملک پور گاؤں میں رہنے والی سیما 11 ستمبر سے اپنے گھر سے لاپتہ تھی۔ اس کی بہن نے 17 ستمبر کو سورج پور پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

نالج پارک تھانہ علاقے میں پھینکی تھی لاش

تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے پولیس نے دیپانشو اور سدھانشو نامی دو بھائیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ ان دونوں نے 11 ستمبر کو سیما کا قتل کر کے نالج پارک تھانہ علاقے میں لاش کو پھینک دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سیما کی بہن نے نالج پارک تھانے کے علاقے سے ملنے والی نامعلوم لاش کی شناخت اپنی بہن کے طور پر کی ہے۔

سدھانشو اور دیپانشو کو پولیس نے کیا گرفتار

تھانہ انچارج نے بتایا کہ آج سدھانشو اور دیپانشو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ سدھانشو دو سال سے سیما کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔ ان دونوں کا ایک بچہ بھی تھا۔ لیکن سدھانشو نے اپنے گھر والوں کو اس بارے میں جانکاری نہیں دی تھی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں کیا پیش

انہوں نے بتایا کہ سدھانشو کے گھر والوں نے اس کی شادی کہیں اور طے کر دی تھی۔ اس بات کا علم ہونے پر سیما کی سدھانشو سے لڑائی ہوئی، جس کے بعد سدھانشو اور اس کے بھائی دیپانشو نے سیما کو قتل کرنے کی سازش کی، اسے نالج پارک تھانے کے علاقے میں لے گئے اور اس کا قتل کر کے لاش کو ٹھکانے لگا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

25 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago