علاقائی

Torrential Rains Batter Jharkhand: موسلا دھار بارش سے جھارکھنڈ بدحال، گنگا سمیت کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر، کئی اضلاع میں سیلاب جیسے حالات

رانچی: جھارکھنڈ میں گزشتہ 5 دنوں سے مسلسل ہو رہی موسلا دھار بارش نے کئی اضلاع میں معمولاتِ زندگی کی رفتار روک دی ہے۔ ندیاں بپھر گئی ہیں، پل اور پلّیاں منہدم ہو رہی ہیں اور کئی اہم سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ صاحب گنج، لاتیہار، گڑھوا، پلامو، سرائیکیلہ-کھرسواں اور مشرقی سنگھ بھوم سمیت کئی اضلاع میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔

10 گنگا خطرے کے نشان سے 46 سینٹی میٹر اوپر

اس دوران موسم مرکز رانچی نے 1 ستمبر کو گڑھوا، پلامو، چترا، لاتیہار، لوہردگا، گملا، رانچی، کھونٹی، سمرڈگا اور مغربی سنگھ بھوم اضلاع کے لیے یلو الرٹ برقرار رکھا ہے۔ ان علاقوں میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ صاحب گنج میں گنگا ندی کی پانی کی سطح خطرے کے نشان 27.25 میٹر سے 0.46 میٹر اوپر، یعنی 27.71 میٹر پر برقرار ہے۔ حالانکہ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے باوجود دیارا علاقوں میں صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔

رام نگر، چانن اور سرپنا سمیت کئی گاؤں میں سیلاب کا پانی پھیل گیا ہے۔ راج محل کے موکیم پور اور بالو ٹولہ میں سیکڑوں گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ لوگ کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ ادھوا میں سیلاب کے باعث سیکڑوں ایکڑ فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ ادھوا برڈ سینکچری کے نشیبی آب گیر علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی صورتحال ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کا کام تیز کر دیا ہے۔

سرکاری اسکولوں میں راحتی کیمپ قائم

ڈپٹی کمشنروں کی ہدایت پر سرکاری اسکولوں میں راحتی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ پشتوں پر مویشیوں کے لیے بھی راحتی کیمپ بنائے گئے ہیں۔ متاثرہ لوگوں کو خشک راشن، ترپال اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاتیہار ضلع میں مہواڈانڑ-مدھینگر مین روڈ پر راج ڈنڈا ندی پر بنا تقریباً 55 سال پرانا پل تیز بہاؤ میں منہدم ہو گیا۔ پل ٹوٹنے سے مہواڈانڑ، گارو، لاتیہار اور پلامو روٹ پر گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ ہو گئی ہے۔ اس سے تقریباً 10 ہزار کی آبادی کے متاثر ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ گڑھوا ضلع کے رنکا بلاک کے سیروا کلا میں ٹکوا ندی پر بنا پل بھی سیلاب کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ اس کے باعث چرک پتھلی، ٹکر چوئیا اور سیروا کلا گاؤں کا رابطہ بلاک ہیڈکوارٹر سے منقطع ہو گیا ہے۔

کئی پل اور سڑکیں متاثر، آمدورفت پر پڑا اثر

مشرقی سنگھ بھوم کے موسابنی میں اوڈیشہ کے رائرنگ پور ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے بعد شنکھ ندی میں طغیانی آ گئی ہے۔ باکڑا پل کے اوپر تقریباً 6 فٹ پانی بہہ رہا ہے۔ پلامو میں بھی سڑک اور پلیا کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں۔ رانچی کے تگرا میں تقریباً 2.75 کروڑ روپے کی لاگت سے حال ہی میں تعمیر کیا گیا پل بھی متاثر ہو گیا ہے۔

سرائیکیلہ میں کھرکئی ندی خطرے کے نشان سے 2.03 میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ اس کے بعد بانکا بل اور کھرکئی ڈیم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ جمشیدپور کے آدیتیہ پور اور مانگو علاقوں میں سوارن ریکھا اور کھرکئی ندیوں کی بڑھتی ہوئی سطح آب کے پیش نظر ڈوب والے علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

لاتیہار میں 7 مقامات پر سڑک متاثر

لاتیہار کے چھپادوہڑ میں ست ندی نالہ بپھر گیا ہے۔ اس کے باعث گارو-بیتلا-پلامو روٹ 7 مقامات پر متاثر ہوا ہے۔ کئی جگہوں پر سڑک کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ لاتیہار کا لودھ فال اور سگا ڈیم بھی بپھر گئے ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ان سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

6 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

7 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

8 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

8 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

8 hours ago