علاقائی

Tomato Price: بنگلورو میں کسان کی بے رحمی سے پٹائی، پھر میاں بیوی ٹماٹروں سے بھرا ٹرک لے کر فرار

Tomato Price: ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بازاروں میں ٹماٹر 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ ٹماٹر مہنگا ہونے کے بعد اب آئے روز اس کی چوری کی خبریں آ رہی ہیں۔ کبھی ٹماٹروں سے بھرے ٹرک کو لوٹا جا رہا ہے تو کبھی کھیتوں میں ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک کیس منظر عام پر آیا ہے۔ جس میں پولیس نے ایک جوڑے پر ٹماٹروں سے لدی پک اپ گاڑی کو لوٹنے کا الزام لگایا ہے۔ اس گینگ کے دیگر ارکان تاحال فرار ہیں۔

ٹماٹروں سے لدا ٹرک لے کر فرار ہوا جوڑا

دراصل ویلور میں رہنے والے میاں بیوی ایک ہائی وے ڈکیتی گینگ کے رکن ہیں۔ 8 جولائی کو ان لوگوں نے چتردرگا ضلع کے چکجالا میں ہیریور کے ایک کسان کو روکا اور اس سے رقم لوٹنے کی کوشش کی، لیکن جب وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو انہوں نے پہلے کسان پر حملہ کیا اور بعد میں اسے ٹرک سے باہر پھینک دیا اور ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔ جس میں ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے ٹماٹر لدے ہوئے تھے۔ متاثرہ کسان ملیش کا الزام ہے کہ دونوں نے پہلے اسے ہائی وے پر یہ کہتے ہوئے روکا کہ ٹرک نے اس کی کار کو ٹکر ماری ہے، بعد میں اس کی پٹائی کی اور ٹرک لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں- Mohan Bhagwat: ‘مندروں کی طاقت بڑھانے کے لیے نیٹ ورک بنانا ضروری’، موہن بھاگوت نے کہا – ایک منصوبہ بنائیں اور سب کو جوڑیں

پولیس نے میاں بیوی کو کیا گرفتار

پولیس نے بتایا کہ کسان کی شکایت پر، آر ایم سی یارڈ پولیس نے گینگ کا سراغ لگایا اور ہفتہ کو بھاسکر (28) اور اس کی بیوی سندھوجا (26) کو گرفتار کیا، جب کہ ان کے تین دیگر ساتھی ابھی تک مفرور ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ جلد ہی تینوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

15 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

45 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago