علاقائی

Maharashtra Assembly Election 2024: ایم وی اے میں تنازعہ! نشستوں کی تقسیم کو لے کر ادھو ٹھاکرے خیمہ نے صاف کیا اپنا رُخ، کانگریس سے کیا یہ مطالبہ

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کو لے کر مہاویکاس اگھاڑی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے۔ ایم وی اے کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کو ایک دو دن میں حتمی شکل دی جائے گی۔ ادھر شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے خیمہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

شیوسینا اور یو بی ٹی کے سینئر لیڈروں نے مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹ شیئرنگ تنازعہ پر بیان دیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ہم نے رام ٹیک اور امراوتی لوک سبھا سیٹیں کانگریس کو دیں، ہم نے کانگریس کو چھ بار جیتنے والی سیٹیں دیں۔ اب ہمیں ودربھ میں کم از کم تین سیٹوں کی ضرورت ہے جو کانگریس دینے کو تیار نہیں ہے۔ ہم اپنے دعووں پر قائم ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ کل تمام تنازعات حل ہو جائیں گے اور ہمیں ودربھ میں سیٹیں بھی مل جائیں گی۔

ایم وی اے ذرائع نے بتایا کہ اتفاق رائے ہونے کے بعد سیٹوں کی تقسیم پر ایک یا دو دن میں معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ کانگریس لیڈر نسیم خان، شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے، سنجے راوت، انیل پراب اور این سی پی (ایس پی) کے انیل دیشمکھ نے ممبئی کے وائی بی چوان سینٹر میں شرد پوار سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹر کے سینئر کانگریس لیڈر مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ایم وی اے کے اتحادیوں کے درمیان بات چیت 10 سے 12 سیٹوں پر مرکوز ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کون سی پارٹی بہتر امیدوار دے سکتی ہے۔”

’10 نشستوں پر بحث جاری’
نسیم خان نے کہا کہ بقیہ 10 فیصد نشستوں پر اتفاق رائے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا، “چونکہ شرد پوار ایم وی اے کے سینئر لیڈر ہیں، ہم نے ان سے ملاقات کی اور بات کی۔”

بھارت ایکسپریس۔ 

Amir Equbal

Recent Posts

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

7 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

18 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

28 minutes ago

اردو ڈراما مقابلہ میں طلبا کی صلاحیتوں کا شاندارمظاہرہ، 18مختلف موضوعات پرڈراموں کی پیشکش، عمدہ اداکاری نے جج صاحبان کو متاثر کیا

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…

31 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

40 minutes ago