علاقائی

Crime Against Women: ڈی یو کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کرنے والے نے خود کوبتایا پولیس اہلکار

Crime Against Women: دہلی میں پولیس بتا کر ایک شخص نے لڑکی کی عصمت دری کی۔ معلومات کے مطابق ملزم نے 20 سالہ کالج کی طالبہ کو اس کے اپارٹمنٹ میں گھس کر ریپ کیا۔ یہ روہنی علاقے کا واقعہ ہے۔ ملزم کی شناخت روی سولنکی کے طور پر کی گئی ہے۔ دہلی پولس کی کرائم برانچ نے لڑکی کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کی کچھ فحش تصاویر اور ویڈیوز بنائی تھیں۔ اس وقت لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تھی۔ اس کے بعد اس نے لڑکی کو بلیک میل کیا اور اس کی عصمت دری کی۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کے بوائے فرینڈ نے اسے  رات تقریباً 8.45 بجے سوسائٹی کے باہر چھوڑ دیا۔ لڑکی جب سیڑھیوں کے قریب پہنچی تووہ شخص اس کا پیچھا کرتا ہوا وہاں پہنچا۔ اس شخص نے اپنا تعارف دہلی پولیس افسر کے طور پر کرایا۔ اس کے بعد ملزم نے جعلی شناختی کارڈ بھی دکھایا۔

ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ وہ اس کی فحش ویڈیو وائرل کر دے گا۔ اس کے والدین کو بھی دیکھا دے گا۔ اس کے بعد ملزم لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ عمارت کی چھت پر لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی کو کچھ کہا تو وہ ویڈیو وائرل کر دے گا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ کے بعد لڑکی کافی خوفزدہ تھی۔ بعد میں اس نے ہمت  کرکےپولیس سے شکایت کی۔ شکایت کے بعد عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا۔

اسپیشل کمشنر آف پولیس (کرائم) رویندر سنگھ یادو نے بتایا کہ ملزمان کی تصاویر عمارت کی سیڑھیوں کے سی سی ٹی وی میں قید ہوئی ہیں۔ پولیس نے 250 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی۔

تقریباً 40 افراد سے پوچھ گچھ کے بعد ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا۔ کئی دنوں کی تفتیش کے بعد انسپکٹر سندیپ سوامی، سندیپ توشیر، ایس آئی پردیپ دہیا، سکھویندر اور یوگیش دہیا کی ٹیم نے روہنی کے سیکٹر-24 سے پوتھ کلاں گاؤں کے رہنے والے روی سولنکی کو گرفتار کیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago