علاقائی

Tejashwi Yadav: ٹھنڈی رات میں غریبوں کی دیکھ بھال کرنے نکلے تیجسوی، خود تقسیم کیے کمبل

Tejashwi Yadav: بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت پوری ریاست میں سردی نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے۔ سردی کو دیکھتے ہوئے بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو منگل کی آدھی رات کو پٹنہ میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں کو کمبل بانٹتے ہوئے نظر آئے۔ سیاہ ٹریک سوٹ پہنے تیجسوی پہلے آر بلاک چوراہے پر پہنچے، جہاں انہوں نے سڑک کے کنارے سوئے ہوئے بے گھر لوگوں کا حال دریافت کیا اور انہیں کمبل دیے۔

اس دوران مقامی رکشہ چلانے والوں نے آر بلاک میں واقع نائٹ شیلٹر کے بارے میں معلومات دی، جسے سال 1995 میں اس وقت کے بہار کے وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے بنایا تھا۔ رکشہ چلانے والوں نے ڈپٹی سی ایم کو بتایا کہ اب وہ نائٹ شیلٹر خستہ حالت میں پڑا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی نے سہولیات کے بارے میں کی جانکاری حاصل

ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے میونسپل کمشنر انیمیش پراشر کو خستہ حال نائٹ شیلٹر کو دوبارہ شروع کرنے اور اسے ڈبل مضبوطی سے بنانے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد تیجسوی نے آر بلاک میں واقع پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ بنائے گئے مفت عارضی پناہ گاہ کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ  وہاں سونے والے لوگوں سے کارپوریشن کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی جانا۔ شیلٹر میں کئی بستر خالی پڑے تھے، اس پر عہدیداروں نے ڈپٹی چیف منسٹر سے کہا کہ بہت سے رکشہ چلانے والے چوری کے خوف سے اپنے رکشوں کو سڑک پر چھوڑ کر یہاں نہیں آنا چاہتے۔ کارپوریشن کے ملازمین کے سمجھانے کے بعد انہیں پناہ میں لایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Bihar: بہار میں جعلی شراب پینے سے 9 کی موت

ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے دیں  ہدایات

ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام پناہ گاہوں پر ایک باکس بنائیں، جہاں لوگوں کے مسائل لکھے جا سکیں۔ اس کے ساتھ ہی تیجسوی نے عہدیداروں کو فلائی اوور کے نیچے خالی جگہ میں خواتین کے لیے علیحدہ مفت عارضی جگہ بنانے کی بھی ہدایت دی۔

لالو پرساد یادو کے بیٹے اور ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو کو اس روپ میں دیکھ کر لوگ بہت خوش ہوئے۔ اس دوران وہاں موجود نوجوان نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے ساتھ سیلفی لیتے نظر آئے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago