حیدرآباد: حیدرآباد کے قریب جمعرات کی علی الصبح پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے سڑک حادثے میں سالگرہ کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ تیز رفتار ایس یو وی کے درخت سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں چار طلبہ ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک طالبہ شدید زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ رنگاریڈی ضلع کے موکیلا میں مرزا پور کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق طلبہ کا ایک گروپ موکیلا سے حیدرآباد واپس آ رہا تھا، جہاں وہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی سالگرہ منا کر لوٹ رہے تھے۔ مرنے والوں میں تین موکیلا کے آئی سی ایف اے آئی بزنس اسکول (آئی بی ایس) میں بی بی اے کے طالب علم تھے، جبکہ چوتھا طالب علم ایم جی آئی ٹی میں زیر تعلیم تھا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت 20 سال کا سوریا تیجا، 20 سال کا نکھل، 18 سالہ روہت اور 20 سالہ سمت کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق سمت ایس یو وی چلا رہا تھا اور اسی کی سالگرہ تھی۔ سمت اور نکھل آئی سی ایف اے آئی بزنس اسکول میں بی بی اے کے تیسرے سال کے طالب علم تھے، جبکہ سوریا تیجا دوسرے سال میں پڑھ رہا تھا۔ روہت ایم جی آئی ٹی کا طالب علم تھا۔
تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی
تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ پانچواں شدید زخمی ہوا۔ زخمی طالبہ کی شناخت نکشترا کے طور پر ہوئی ہے، جو آئی سی ایف اے آئی بزنس اسکول میں بی بی اے کے تیسرے سال کی طالبہ ہے۔ 20 سالہ نکشترا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے میں ایس یو وی بری طرح تباہ
حادثے میں ایس یو وی بری طرح تباہ ہوگئی۔ پولیس یہ جانچ کر رہی ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی چلانے والا نشے کی حالت میں تھا یا نہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چیویلا کے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
نشے میں ڈرائیونگ کے خلاف سخت مہم
حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں حالیہ دنوں میں اسی نوعیت کے کئی حادثات پیش آ چکے ہیں، جہاں تفریح یا سالگرہ منانے کے لیے نکلنے والے طلبہ کی گاڑیاں دوسری گاڑیوں، سڑک کنارے درختوں یا بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا گئیں۔ حیدرآباد، سائبرآباد اور راچا کونڈا کمشنریٹ کی پولیس خصوصاً رات کے وقت نشے میں ڈرائیونگ کے خلاف سخت مہم چلا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…