علاقائی

Supreme Court Grants Euthanasia to Harish Rana: تیرہ سال سے بستر پر پڑے غازی آباد کے ہریش رانا کو ملی خواہشِ موت کی اجازت، سپریم کورٹ نے سنایا دُکھ بھرا فیصلہ

نئی دہلی: پچھلے تقریباً 13 سال سے کوما میں بستر پر پڑے غازی آباد کے 30 سالہ ہریش رانا کو خواہشِ موت (Passive Euthanasia) دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ہریش کو یہ اجازت دے دی ہے۔ ہریش کے خاندان کی درخواست پر جسٹس جے بی پردیوالا اور جسٹس کے وی وشوناتھن کی بنچ نے فیصلہ سنایا۔

میڈیکل پروسیجر
کورٹ نے حکم دیا کہ ہریش کو ایمس کے پیلی ایٹو کیئر میں داخل کیا جائے تاکہ طبی علاج کو روکا جا سکے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ یہ عمل مکمل عزت اور وقار کے ساتھ انجام پائے۔ جسٹس پردیوالا نے کہا، ’’یہ بہت دکھ بھرا فیصلہ ہے۔ ہمارے لیے یہ مشکل ہے، لیکن اس لڑکے کو اس شدت کے درد میں نہیں چھوڑ سکتے۔ ہمیں اس مرحلے پر آخری فیصلہ کرنا ہوگا۔”

خاندان کی ستائش
سپریم کورٹ نے ہریش کے خاندان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے کبھی ہریش کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ کورٹ نے کہا، ’’کسی سے محبت کرنے کا مطلب ہے کہ سب سے مشکل وقت میں بھی اس کی دیکھ بھال کی جائے۔”

حادثے کا پس منظر
ہریش 2013 میں چنڈی گڑھ میں اپنے ہاسٹل کی چوتھی منزل سے گر گئے تھے جس سے ان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ تب سے وہ مسلسل بستر پر بے ہوش حالت میں ہیں۔ طویل عرصے تک بستر پر رہنے کی وجہ سے ان کے جسم پر زخم بن گئے ہیں اور انہیں سانس لینے، کھانے اور روزمرہ کی دیکھ بھال کے لیے مکمل طبی معاونت کی ضرورت ہے۔

میڈیکل رپورٹ
اے آئی ایم ایس کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ہریش کے گھر جا کر معائنہ کیا اور عدالت میں رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق ہریش ٹریکیو اسٹومی ٹیوب کے ذریعے سانس لے رہے ہیں اور گیسٹروسٹومی ٹیوب کے ذریعے کھانا دیا جا رہا ہے۔

عدالتی کارروائی
اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے یہ درخواست خارج کر دی تھی اور کہا تھا کہ بھارتی قانون کے تحت فعال خواہشِ موت کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے بعد اگست 2024 میں یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، جہاں مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انسانی ہمدردانہ حل تلاش کرنے کی ہدایت دی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Plea on Delhi Pollution: دہلی میں فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کا طنزیہ تبصرہ، کہا-’’امید ہے آپ موسم کا لطف اٹھا رہے ہوں گے‘‘

عدالت عالیہ نے آلودگی کے لیے صرف پرالی جلانے کو ذمہ دار ٹھہرانے پر سوال…

52 minutes ago

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

1 hour ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

1 hour ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

2 hours ago