علاقائی

Delhi NCR Weather: پہاڑوں پر برف باری سے دہلی-این سی آر میں سردی میں اضافہ، مارچ میں سردی کا احساس

دہلی-این سی آر سمیت ملک کے کئی حصوں میں فروری میں گرمی کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ سردی ختم ہو گئی ہے۔ لیکن مارچ میں موسم کچھ اور ہی رنگ دکھا رہا ہے۔ مارچ میں موسم نے اچانک یو ٹرن لے لیا ہے۔ پہاڑوں پر برف پڑ رہی ہے۔ دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں موسم کا انداز بدل گیا ہے۔ پہاڑوں پر برف باری اور بارش کا اثر میدانی علاقوں میں صاف نظر آرہا ہے۔ درجہ حرارت ایک بار پھر گر رہا ہے۔ دہلی والے سردی سے پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں 5 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری رہنے کی امید  ہے۔
دہلی-این سی آر میں سردی پھر بڑھ گئی

قومی راجدھانی میں بھی منگل کو تیز ہوائیں چلیں اور دن کا درجہ حرارت 27.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ،جو اس موسم کے عام درجہ حرارت سے 0.1 ڈگری زیادہ تھا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق صاف آسمان کی وجہ سے دن میں ہوا کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہی۔

منگل کو چلنے والی تیز ہوائیں بدھ کی صبح بھی جاری رہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک بار پھر گرم کپڑے نکل آئے ہیں۔ سویٹر کے بغیر صبح باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ منگل کو بھی موسم کا یہی حال رہا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں سردی بڑھنے سے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کیا کہنا ہے؟

 دہلی میں 6 اور 9 مارچ کے درمیان صبح اور شام کو دھند پڑ سکتی ہے۔ 8 اور 9 مارچ کو ابر آلود موسم کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ 10 مارچ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 34 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 21 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

8 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

9 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

9 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

9 hours ago