علاقائی

Jharkhand News: جھارکھنڈ میں تین سڑک حادثوں میں چھ افراد ہلاک، چار زخمی

رانچی: جھارکھنڈ میں بدھ کے روز تین الگ الگ سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ مغربی سنگھ بھوم ضلع میں چائباسا-چکردھر پور ہائی وے پر واقع بائہاتو گاؤں کے قریب پیش آیا۔ یہاں ایک چھوٹی مال بردار گاڑی اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں تین افراد، 35 سالہ سینو پورتی، 36 سالہ گنگا جاریکا اور 30 ​​سالہ شیورام ہیمبرم کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ شدید زخمی 35 سالہ جگدیش ہیمبرم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹاٹا مین اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

 تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹاٹا میجک گاڑی کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے مل کر گاڑی میں پھنسے لوگوں کو نکال کر علاج کے لیے بھیج دیا۔ چائباسا مفصل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر چندر شیکھر کمار نے بتایا کہ ڈاکٹر نے اسپتال لائے گئے تین لوگوں کو مردہ قرار دیا۔ ان کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

دوسرا حادثہ ہزاری باغ ضلع کے بارہی تھانہ علاقے میں رانچی-پٹنہ روڈ پر جواہر وادی میں ہوا، جہاں ایک بولیرو جواہر پل کی ریلنگ توڑ کر تِلَیا ڈیم میں جاگری۔ گاڑی میں سفر کرنے والے چار افراد میں سے دو – سوربھ اور سندیپ – کسی طرح گاڑی سے باہر نکلنے اور تیر کر محفوظ مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ دیگر دو – راہل سونکر اور آشیش – کی موت ہوگئی۔ بتایا گیا کہ یہ تمام لوگ کوڈرما میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس برہی جا رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی برہی کے ایس ڈی پی او پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور کرین کی مدد سے ڈیم میں گرنے والی بولیرو کو باہر نکالا۔ مرنے والوں میں راہل سونکر کی لاش نکال لی گئی ہے، جبکہ آشیش کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

لاتہار میں اشفاق انصاری کی موت

ایک اور واقعہ میں تھانہ صدر کے علاقے لاتہار میں پوچرا موڑ کے قریب موٹر سائیکل اور آٹو کے درمیان تصادم میں اشفاق انصاری نامی شخص جاں بحق جبکہ وارث انصاری شدید زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے RIMS رانچی لایا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Wishes CM Dhami Birthday: ’دیوبھومی کی ترقی میں دن رات مصروف ہیں دھامی‘، وزیر اعظم مودی نے وزیراعلیٰ کو سالگرہ پر کیا کہا؟

وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے…

11 minutes ago

Union Home Amit Shah: سی ایم دھامی کی سالگرہ پر امت شاہ کا خصوصی پیغام، اتراکھنڈ کی ترقی اور ثقافت کی تعریف

مرکزی وزیرامت شاہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا…

21 minutes ago