علاقائی

Disha Salian Murder Case: دیشا سالیان معاملے میں ایس آئی ٹی جانچ کا حکم، بی جے پی ایم ایل اے نے آدتیہ ٹھاکرے کے نارکو ٹیسٹ کا کیا مطالبہ

Disha Salian Murder Case: سشانت سنگھ راجپوت کی سابق مینیجر دیشا سالیان کی موت کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے دیشا معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس کیس سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو وہ ایس آئی ٹی کو دیں۔

بی جے پی اور شندے دھڑے کے ایم ایل اے اس معاملے (Disha Salian Murder Case) کی مسلسل ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جس کے بعد نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے یہ احکامات دیے ہیں۔

آدتیہ ٹھاکرے کا کرایا جائے نارکو ٹیسٹ – رانے

قبل ازیں جمعرات کو مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی ایم ایل ایز نے یہ مسئلہ اٹھایا (Disha Salian Murder Case)۔ مرکزی وزیر نارائن رانے کے بیٹے اور بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ آدتیہ ٹھاکرے کا نارکو ٹیسٹ بھی ہونا چاہیے۔

دیشا تھیں سوشانت کی سابق مینیجر

بتا دیں کہ دیشا سالیان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق مینیجر تھیں۔ پولیس کے مطابق 8 جون 2020 کی رات دیشا نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ اس کے بعد 14 جون کو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت بھی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ سوشانت اور دیشا کی موت کو لے کر بھی طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں- Ankita Bhandari Murder Case :ملزم کے نارکو ٹیسٹ کے حوالے سے اگلی سماعت 3 جنوری کو

دیشا کے والدین نے اٹھائے سوال

دیشا کے والدین نے میڈیا سے کہا کہ کیا ایس آئی ٹی ان کی بیٹی کو واپس لائے گی؟ یہ سب کیوں کیا جا رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ممبئی پولیس پہلے ہی اس کیس کو بند کر چکی ہے۔ بہت تفتیش ہو چکی ہے، پھر اب SIT تحقیقات کیوں؟ انہوں نے کہا کہ اب ہم سکون سے رہ رہے ہیں پھر یہ سب کیوں ہو رہا ہے؟

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

UP Special TET Exam: یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کی تاریخ کا اعلان، 31 اکتوبر سے ملیں گے ایڈمٹ کارڈ، جانیں مکمل شیڈول

یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…

7 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

9 hours ago