علاقائی

Munger Crime News: مونگیر میں معمولی جھگڑے پر سنسنی خیز واردات، بھابی نے چاقو مار کر دیورکا کیا قتل، واقعہ کے بعد بھابی فرار

مونگیر: بہار کے ضلع مونگیر سے ایک سنسنی خیز واردات سامنے آئی ہے۔ جہاں بدھ کی شام گھریلو جھگڑے کی وجہ سے بھابھی نے اپنے دیور کو چاقو مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چاقو لگنے کے بعد اہل خانہ اسے صدر اسپتال لے آئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ معلومات کے مطابق بدھ کی شام دھرہرا تھانہ علاقہ کے عادل پور گاؤں کے رہنے والے اپیندر منڈل کے 26 سالہ بیٹے ابھیشیک کمار کا اپنی بھابی سے جھگڑا ہوا۔ بھابھی نے غصے میں آکر دیور کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا۔ جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بارے میں دھرہرا پولیس اسٹیشن کے انچارج پپن کمار نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع مل گئی ہے۔ لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔

مہلوک کی بیوی کنچن کماری نے کیا کہا؟

وہیں اس حوالے سے مہلوک کی بیوی کنچن کماری نے بتایا کہ میری دیورانی سونی کماری کا میرے شوہر سے گھر میں بجلی جلانے کے متعلق جھگڑا ہوا۔ دراصل میرے شوہر رات کو گھر آئے اور گھر میں پنکھا آن کر دیا جس کی وجہ سے میری دیورانی کے گھر کے بلب کی روشنی مدھم ہو گئی۔ وہ آئی اور کہا کہ آپ پنکھا بند کر دیں، میرے گھر میں بلب نہیں جل رہا۔ اس پر میرے شوہر نے کہا کہ آپ کا بجلی کا کنکشن الگ ہے۔ میرا بجلی کا کنکشن مختلف ہے۔ میں پنکھا بند نہیں کروں گا۔ اس پر میری دیورانی نے میرے شوہر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ چاقو لگنے کے بعد ہم اسے صدر اسپتال لے آئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے میرے 26 سالہ شوہر ابھیشیک کمار کو مردہ قرار دے دیا۔

بتا دیں کہ اپیندر منڈل کے 26 سالہ بیٹے ابھیشیک کمار کی شادی حویلی کھڑگپور تھانہ علاقہ کے دھپری گاؤں کے رہنے والے وریندر سنگھ کی بیٹی کنچن کماری سے ہوئی تھی۔ بیوی کنچن دیوی کا برا حال ہے، شادی کے چھ ماہ بعد ہی شوہر کو کھونے پر رو رہی ہے۔ وہ صدر اسپتال میں اپنے شوہر کی لاش کے پاس کھڑی رو رہی تھی اور سوچ رہی تھی کہ اب اس کا کفیل کون ہو گا۔ اس کا ٹکٹ ممبئی کے لیے 3 دسمبر کے لیے بانا ہوا تھا۔ وہ درگا پوجا کے دوران گھر آیا تھا۔ وہ تہوار منانے کے بعد مزدور کے طور پر کام کرنے کے لیے ممبئی جانے والا تھا۔ لیکن تقدیر کو کچھ اور منظور تھا۔ یہ کہہ کر وہ زور زور سے رونے لگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Yogi Adityanath AI video: سماج وادی پارٹی نے تمام حدیں پار کر دیں! اکھلیش یادو کے دفتر سے سی ایم یوگی کا اے آئی ویڈیو وائرل، یوپی کی سیاست گرم

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے دفتر میں وزیر اعلیٰ…

9 minutes ago

Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند نے ریس کورس مسجد کے تحفظ اور بنیادی سہولیات کی بحالی کا کیا مطالبہ

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ یہ بات انتہائی…

42 minutes ago

Ashutosh Ranka and Saurabh Das: سی جے پی لیڈر سوربھ داس اور آشوتوش رانکا نے دہلی ہائی کورٹ سے عرضی واپس لی

دہلی ہائی کورٹ نے سی جے پی لیڈر سوربھ داس اور آشوتوش رانکا کو اپنی…

2 hours ago

Polish PM Donald Tusk Arrives In India: پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک آج بھارت پہنچیں گے، جانیں دورے کا مکمل شیڈول

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ہوگی ملاقات، تجارت، دفاع،…

2 hours ago