علاقائی

Rape in Etah: یوپی کےایٹہ میں سات سالہ بچی کی عصمت دری، گلا دبا کر کیا قتل، ملزم فرار

ایٹہ: اترپردیش ایٹہ ضلع کے تھانہ کوتوالی دیہات علاقے کے غازی پور پہور گاؤں میں ایک سات سالہ بچی کی مبینہ طور پر عصمت دری اور گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کے رز بتایا کہ لڑکی کی لاش سرسوں کے کھیت سے برآمد ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) راجیش کمار سنگھ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھننجے کشواہا بھی موقع پر پہنچ گئے۔

دوپہر 12 بجے سے لاپتہ ہونے کی اطلاع

ایس ایس پی سنگھ نے بتایا کہ ہفتہ کی رات 8.30 بجے کوتوالی دیہات پولیس اسٹیشن کو دوپہر 12 بجے سے ایک سات سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اور ڈاگ اسکواڈ کو بلایا گیا۔ کھوجی کتے کی نشاندہی پر مذکورہ لڑکی کی لاش گاؤں کے قریب واقع سرسوں کے کھیت سے برآمد ہوئی۔

اہل خانہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ لڑکی دوپہر 12 بجے کے قریب گھر سے اپنے دوستوں کے ساتھ گاؤں میں کھیلنے گئی تھی اور کافی دیر تک واپس نہیں آئی۔ اس کی ماں نے اسے بہت تلاش کیا لیکن وہ کہیں نہ ملی۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا۔

شکایت کی بنیاد پر واقعے کی رپورٹ درج

ایس ایس پی کے مطابق پہلی نظر سے ایسا لگتا ہے کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعے سے پردہ اٹھانے کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قاتل کو جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلانے کی کوشش کریں گے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے میڈیکل جانچ کے بعد لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور شکایت کی بنیاد پر واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملہ، CCTV میں 105 واقعات ریکارڈ، SIT دو دن میں داخل کرے گی پہلی چارج شیٹ

ایودھیا رام مندر میں چڑھاوا کی مبینہ چوری کی تحقیقات میں بڑا انکشاف، سالیسٹر جنرل…

55 minutes ago

Indore Pandharinath Road Collapse: یہ اندور ہے! ’صاف ستھرے شہر‘ میں اچانک دھنس گئی سڑک، بن گیا8 سے 9 فٹ گہرا گڑھا

پنڈھری ناتھ علاقے میں بدریناتھ مندر اور تھانے کے سامنے پیش آیا واقعہ، کوئی جانی…

1 hour ago

IPL 2027: آئی پی ایل 2027 سے قبل 5 بار کی چیمپئن ٹیم کا بڑا فیصلہ، ظہیر خان بنے چنئی سپر کنگز کے نئے ہیڈ کوچ

چنئی سپر کنگز کی جانب سے جاری بیان میں ظہیر خان نے کہا، ’’آئی پی…

2 hours ago