علاقائی

Kushinagar News: آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد کی دردناک موت

Kushinagar News: اترپردیش کے کشی نگر ضلع سے ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ضلع کے رام کولا تھانہ علاقہ کے تحت ماگھی مٹھیا گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ ساتھ ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی کے دیر سے پہنچنے پر لوگوں میں غصہ ہے۔

  مرنے والوں میں خواتین، بچے اور بوڑھے ہیں شامل

موصولہ اطلاع کے مطابق ماگھی مٹھیا کا رہنے والا شیر محمد جسمانی طور پر معذور ہے۔ وہ آٹو چلا کر اپنی روزی کماتا ہے۔ گھر میں بیوی کے علاوہ بچے اور دادا دادی رہتے تھے۔ دوپہر کے وقت گھر کے باقی افراد گھر کے اندر سو رہے تھے۔ اسی دوران گھر میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے سے چار بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب دو دیگر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کی وجہ سے گاؤں والوں میں غم و غصہ

ایک ہی خاندان کے اتنے لوگوں کی موت کی خبر سے پورے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وہیں فائر ڈپارٹمنٹ کے دستے کے دیر سے پہنچنے کو لے کر گاؤں والوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے چار بچے اور ان کی والدہ گھر میں ہی دم توڑ گئیں۔ ان کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ انہیں بچانے کے لیے دوڑ پڑے اور پانی سے آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعہ میں دونوں بزرگ افراد کی اسپتال میں موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں- Karnataka Assembly Election 2023: کرناٹک اسمبلی الیکشن کے لئے ووٹنگ ختم-شام 5 بجے تک 65.69 فیصد ووٹنگ

موقع پر پہنچے ڈی ایم اور ایس پی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کشی نگر کے ضلع مجسٹریٹ رمیش رنجن، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور کئی دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی ایم رمیش رنجن نے متاثرہ خاندان کو فی کس 4-4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ آگ کیسے لگی اس کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

55 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago