علاقائی

School bus and car collide: دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر اسکول بس اور کار میں تصادم، 6 افراد ہلاک

School bus and car collide: اتر پردیش کے غازی آباد میں منگل کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر اسکول بس اور کار میں تصادم ہوا۔ یہ حادثہ این ایچ 9 پر لال کوان سے دہلی جانے والی لین میں پیش آیا۔ یہ واقعہ کراسنگ ریپبلک کے راہول وہار کے قریب پیش آیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر راہول وہار، کراسنگ ریپبلک، غازی آباد کے قریب بس اور کار کے درمیان تصادم میں 6 افراد کی دردناک موت ہو گئی۔ حادثے میں

زخمی ہونے والے 8 سالہ بچے کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ بس کے الٹی سمت اور تیز رفتار کے باعث پیش آیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
اس معاملے پر ٹریفک افسر نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں 2 لوگ شدید زخمی ہیں۔ اس حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔

غازی آباد میں ٹریفک اے ڈی سی پی آر کے کشواہا، دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر صبح 6 بجے اسکول بس اور کار کے درمیان حادثہ ہوا۔ حادثے میں 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ بس غلط لین میں آ رہی تھی۔ بس ڈرائیور کو پکڑ لیا گیا ہے۔

سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کی طرف سے یہ ٹویٹ کیا گیا ہے۔ سی ایم یوگی کے دفتر کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا- غازی آباد ضلع میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

28 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago