علاقائی

Republic Day Celebrations:یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری،میٹرو دے رہی ہے ان لوگوں کو فری کا سفر

Republic Day Celebrations:دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر دہلی کی کئی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہےیا کچھ وقت کے لئے راستوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (DMRC) کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس بار یوم یوم جمہوریہ پریڈ کے علاوہ لال قلعہ پر بھارت پرو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ بھارت پرو 26 سے 31 جنوری تک چلے گا، اس کی وجہ سے کچھ راستوں کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے 26 جنوری کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

یہ راستے آج سے بند کر دیے جائیں گے

ایڈوائزری کے مطابق یوم جمہوریہ پریڈ صبح 10.30 بجے وجے چوک سے شروع ہو کر لال قلعہ کی طرف بڑھے گی۔ یہ پریڈ کرتاویہ پتھ، سی ہیکساگون، سبھاش چندر بوس گول چکر، تلک مارگ اور بہادر شاہ ظفر مارگ، نیتا جی سبھاش مارگ اور لال قلعہ سے ہوکر گزرے گی۔ اس وجہ سے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 25 جنوری بروز بدھ شام 6 بجے سے لے کر 26 جنوری کو پریڈ ختم ہونے تک کرتاویہ پتھ پر وجے چوک سے انڈیا گیٹ تک کسی بھی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بدھ کی رات 10 بجے سے 26 جنوری کو پریڈ ختم ہونے تک رفیع مارگ، جن پتھ، مان سنگھ روڈ اور کرتاویہ پتھ  پر کوئی کراس ٹریفک نہیں ہوگا۔

دہلی میٹرو پر کیا پڑے گا اثر ؟

جمعرات کو یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران تمام میٹرو اسٹیشنوں پر مسافروں کے لیے میٹرو ریل سروس دستیاب رہے گی۔ چونکہ مرکزی سکریٹریٹ اور یودیگ بھون میٹرو اسٹیشنوں پر بورڈنگ/ڈی بورڈنگ کی اجازت صرف ٹکٹ ہولڈروں کے لیے صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔ ساتھ ہی، ڈی ایم آر سی نے بتایا ہے کہ 25 جنوری کی صبح 6 بجے سے 26 جنوری کو دوپہر 2 بجے تک یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے میٹرو اسٹیشنوں کی پارکنگ بند رہے گی۔

  -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago