علاقائی

ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ نے ویلویٹ کو ایکوائر کیا

چنئی، 15 فروری 2025 مشہور ایف ایم سی جی برانڈ ویلویٹ کو ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ ( آرسی پی ایل) نے ایکوائر کر لیا ہے۔ ویلویٹ مخمل ذاتی نگہداشت کی مصنوعات کی پیکنگ کے لیے مشہور ہے۔ ریلائنس نے ایک بیان میں کہا کہ اس اسٹریٹیجک حصول کے ساتھ، آر سی پی ایل، ویلویٹ برانڈ میں نئی جان ڈالے گا اور اپنے بھر پور ورثے کو آگے لے جائے گا۔ یہ ریلائنس کی مارکیٹ میں ہندوستانی برانڈز کو بحال کرنے اور دوبارہ متعارف کرانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ کے سی ای او کیتن مودی نے کہا، ” ہم ریلائنس فیملی میں ویلویٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہت پر جوش ہیں۔ ویلویٹ کی اختراع اور لاکھوں لوگوں تک ذاتی نگہداشت لانے میں اس کا اہم کردار واقعی قابل ذکر ہے ۔ ہم اس میراث کو آگے بڑھانے اور ویلویٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پر جوش ہیں۔

ویلویٹ کے بانی ڈاکٹر سی۔ کے شہزادے کو ” سیشے کنگ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے 1980 میں کاروبار کی قیادت سنبھالی اور ان کے زبردست مارکیٹنگ آئیڈیا نے ذاتی نگہداشت کی مصنوعات کو ہر ہندوستانی گھرانے تک پہنچا دیا۔ ویلویٹ 1980 میں شیمپو کے سیشے کے ساتھ مارکیٹ میں آیا۔ یہ اختراع ایک گیم چینجر ثابت ہوئی جس سے ذاتی نگہداشت کی مصنوعات نہ صرف سستی ہیں بلکہ لاکھوں صارفین کے لیے قابل رسائی بھی ہیں۔

سوجا تا راجکمار اور ارجن راجکمار نے کہا،” ہم ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے اور آرسی پی ایل کے لیے ایک نیا باب شروع کرنے کے لیے بے حد پر جوش ہیں جو کہ ویلویٹ کی مصنوعات کی رسائی کو بڑھا کر دوبارہ زندہ کرنے میں مدد کرے گا۔

ویلویٹ مصنوعات کے اضافے سے آرسی پی ایل کے موجودہ پورٹ فولیو کو مزید وسعت ملے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس حصول سے پرسنل کیئر اور ایف ایم سی جی سیکٹر میں ریلائنس کی موجودگی مزید مضبوط ہو گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

28 minutes ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

46 minutes ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

54 minutes ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

2 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

2 hours ago