علاقائی

Prices of Crude Oil: عالمی مارکیٹ میں خام  تیل کی قیمتوں میں کمی، این سی آر میں قیمتوں میں پھر اضافہ

Prices of Crude Oil: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود بدھ کی صبح پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس وقت کروڈ کی قیمت 75 ڈالر کے قریب چل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری تیل کمپنیوں نے بدھ کو جاری کردہ پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹیل ریٹ میں تبدیلی کی ہے۔

  سرکاری تیل کمپنیاں روزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا فیصلہ کرتی ہیں۔ یہ قیمت ہر روز صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہے۔ آج کی بات کریں تو بدھ کو کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ لیکن چار اہم میٹروپولیٹن شہروں جیسے دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں قیمتیں مستحکم رہیں۔ ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہیں، خام تیل آج سرخ نشان پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 0.40 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 70.58 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری جانب برینٹ کروڈ آئل کی بات کریں تو اس کی قیمت میں 0.37 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 74.63 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ہندوستان کے  چار میٹرو  شہروں میں کیا ہے پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں؟

دہلی میں  پٹرول 96.72 روپے، ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر

چنئی میں پٹرول 102.63 روپے، ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر

ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے، ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر

کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے، ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر

ہندوستان کے دیگر شہروں میں کیا ہیں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں  

نوئیڈا غازی آباد سمیت این سی آر کے کئی شہروں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نوئیڈا میں آج پٹرول 97 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

  غازی آباد میں آج پٹرول 14 پیسے مہنگا ہوا اور 96.58 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ جب کہ ڈیزل 13 پیسے مہنگا ہو کر 89.75 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

لکھنؤ میں بھی آج پٹرول 5 پیسے مہنگا ہو کر 96.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل بھی 5 پیسے مہنگا ہو کر 89.81 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

37 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago