علاقائی

Maruti Suzuki اور Hyundai India کی ریکارڈ فروخت، GST 2.0 کے پہلے دن گاڑیوں کی دھوم

نئی دہلی: بھارت میں گاڑیوں کی دو بڑی کمپنیوں—Maruti Suzuki اور Hyundai Motor India—نے GST 2.0 کے نفاذ کے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ فروخت کی ہے۔ Navratri کے آغاز کے ساتھ خریداروں کی بڑی تعداد شورومز کا رخ کرتی نظر آئی، جس نے کار مارکیٹ کو نئی جان بخشی۔
Maruti Suzuki India Ltd. نے پیر کے روز 80,000 سے زائد انکوائریز اور 30,000 گاڑیوں کی ڈیلیوری کی، جو کہ گزشتہ 35 برسوں میں ایک دن کی سب سے بڑی فروخت ہے۔ کمپنی کے مطابق 18 ستمبر سے نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد روزانہ اوسطاً 15,000 بُکنگز ہو رہی ہیں، جو معمول سے 50 فیصد زیادہ ہیں۔
Maruti Suzuki کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر برائے مارکیٹنگ و سیلز، پارتھو بینرجی نے کہا: گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار تہواروں کے سیزن میں خریداروں کا ردعمل غیر معمولی حد تک مثبت ہے۔ خاص طور پر چھوٹی گاڑیوں کی مانگ میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض ماڈلز کی شدید طلب کے باعث اسٹاک بھی محدود ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب Hyundai Motor India Ltd. نے بھی پیر کے دن 11,000 ڈیلر بلنگز درج کیں، جو کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ کمپنی کے COO ترن گارگ نے اس موقع پر کہا:
یہ فروخت خریداروں کے اعتماد اور تہواروں کی پرجوش فضا کا واضح ثبوت ہے۔ ہمیں آنے والے دنوں میں طلب کے مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 4 ستمبر 2025 کو GST کے نظام میں بڑی تبدیلیاں کیں، جس میں اشیاء کے ٹیکس سلیب چار سے کم کرکے دو (5فیصد اور 18فیصد) کر دیے گئے۔ ضروری اشیاء کو 5فیصد اور غیر ضروری (ڈسکریشنری) اشیاء کو 18فیصد جی ایس ٹی کے تحت رکھا گیا ہے۔
چھوٹی گاڑیاں—جن کی لمبائی 4 میٹر سے کم اور انجن 1200cc پیٹرول یا 1500cc ڈیزل تک ہو—اب 28فیصد کی جگہ 18فیصد ٹیکس میں آتی ہیں۔ بڑی گاڑیوں پر نیا ٹیکس سلیب 40فیصد رکھا گیا ہے، جو کہ پچھلے نظام میں 50فیصد تک کے مجموعی ٹیکس سے کم ہے کیونکہ اب کمپنسیشن سیس بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدامات آٹو انڈسٹری کے لیے بڑا ریلیف سمجھے جا رہے ہیں، جس سے نہ صرف فروخت میں اضافہ متوقع ہے بلکہ خریداروں کا رجحان بھی گاڑیوں کی طرف بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس ارد

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

1 hour ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

2 hours ago