علاقائی

Rajasthan News: سڑک کنارے الٹ گئی اسکارپیو، حاملہ خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Rajasthan News: راجستھان کے ناگور ضلع کے ڈیگانہ میں اتوار کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ معلومات کے مطابق، اسکارپیو اچانک الٹ گئی اور بس کا انتظار کر رہے ایک خاندان پر جا گری۔ جس کی وجہ سے 8 ماہ کی حاملہ خاتون، اس کا شوہر، دو سال کے بیٹے اور ایک اور خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ شادی کی تقریبات میں برتن صاف کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق آج صبح وہ موٹر سائیکل پر گاؤں چوئی (ڈیگانہ) کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ راستے میں انہوں نے اپنی موٹر سائیکل چوڑیاس سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر بچھواس روڈ پر جاٹو کی ڈھانی پر کھڑی کی تھی اور اس لیے رکے تھے کہ یہاں سے بس میں سوار ہو کر چوئی گاؤں جا سکے۔ اسی دوران بچھواس سے چوڈیاس گاؤں کی طرف جارہی ایک اسکارپیو گاڑی موڑ پر بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ تین بار الٹنے کے بعد کار خاندان پر گر گئی جس کی وجہ سے چوڑیاس کے رہائشی چھوٹو رام، اس کی بیوی سمن، بیٹا روتک اور رین گاؤں کے رہنے والے رکھوڈی کار کے نیچے دب کر ہلاک ہو گئے۔

حادثے کے بعد اسکارپیو کار سڑک سے اتر کر کھائی میں گر گئی اور بری طرح بکھر گئی۔ بعد ازاں اسکارپیو سوار کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر ڈیگانہ پولیس موقع پر پہنچی اور تمام جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ڈیگانہ کے اپیڈا اسپتال میں رکھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ متوفی چھوٹو رام کی بیوی سمن آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔ تمام لوگ چوڑیاس گاؤں سے تقریباً 25 کلومیٹر دور گاؤں چوئی (ڈیگانہ) میں شادی کی تقریب میں برتن صاف کرنے جا رہے تھے۔ سب ایک ساتھ موٹر سائیکل پر گھر سے نکلے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

26 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago