علاقائی

Road Accident in Bikaner: راجستھان کے بیکانیر میں بس اور کار کے درمیان تصادم، 3 افراد ہلاک

بیکانیر:  راجستھان میں بیکانیر کے سری ڈنگر گڑھ علاقے میں جمعہ کے روز نیشنل ہائی وے پر ایک بس اور کار کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ پر سری ڈنگر گڑھ کے قریب واقع کیتاسر گاؤں میں پیش آیا۔ نیو دیپ ٹریولس کی بس جے پور جا رہی تھی اور کار جے پور سے بیکانیر کی طرف آ رہی تھی۔ اس دوران قومی شاہراہ پر کیتاسر کے قریب واقع پٹرول پمپ کے موڑ پر ایک بس اور کار میں تصادم ہوا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہو گئی۔

حادثے میں کار میں سوار دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک نوجوان خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ غریب سیوا سنستھان کے کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر ٹول کمپنی کی ایمبولینس میں موجود شدید زخمی لڑکی کو علاج کے لیے سری ڈنگر گڑھ کے سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔

سری ڈنگر گڑھ پولیس نے عبدالکلام سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مل کر لاشوں کو نکال کر اپنی ایمبولینس میں سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں پہنچایا۔ پولیس نے مہلوک افراد کی لاشوں کو گاڑی سے نکال لیا۔ پولیس مہلوکین کی شناخت کر رہی ہے اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حادثے کے بعد ہائی وے پر طویل جام لگ گیا۔ کرین اور ٹول کمپنی کے اہلکاروں نے گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو رواں دواں کیا۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

4 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

6 hours ago